ناصرشیرازی مادروطن کاباوفابیٹا ہے جس کاجرم عدلیہ کے تقدس اور شیعہ سنی اتحادکی جدوجہد ہے، ایم ڈبلیوایم لاہور

17 نومبر 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی عدم بازیابی اور پنجاب حکومت کی ظالمانہ و جابرانہ اقدامات کیخلاف نماز جمعہ کے بعد ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے گئے،چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں نماز جمعہ کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے،احتجاجی مظاہروں میں پنجاب حکومت کو سید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی اغوا کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،ن لیگی حکومت کی جانب سے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور سول سوسائٹی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس اہم ایشو پر اپنا کردار ادا کرے،لاہور میں امامیہ کالونی،سمن آباد شباب چوک اور جامع مسجد اسلام پورہ حید ر روڈ پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

اسلام پورہ حیدر روڈ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید حسن رضا نقوی نے کہا کہ بانیان پاکستان کے اولادوں کو دیوار سے لگانے والے سن لیں،ہمیں یقین ہے اور ہمارا ایمان ہے اس مملکت خداداد کو ہم نے بنایا تھا اور ہم ہی بچائیں گے،ریاست کی سرپرستی میں پالے ملک دشمن دہشتگرد ٹولہ آج وطن کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے،افغان جہاد کے نام پر ملک میں دہشتگردی اور کلاشنکوف کلچر ایمپورٹ کرنے والے آج ہماری حب الوطنی پر شک کر رہے ہیں ،ہم اس وطن کے وارث ہیں،ہم پنجاب حکومت اور اس میں شامل دہشتگردوں کے سرپرست رانا ثنااللہ کے عزائم سے بخوبی واقف ہیں،سید ناصر شیرازی مادر وطن کا باوفا سپوت ہے،اس کا جرم پاکستان میں اداروں کی تقدس کی بحالی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے جدو جہد کرنا ہے،ہم مکتب اہلیبیتؑ کے پیروکار وں کو کوئی بھی دنیا کا ظالم وجابر حکمران جھکا نہیں سکتا،انشااللہ آج اس ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے بعد حالات تبدیل نہ ہوئے تو ہم شاہراہوں اور ایوانوں کا رخ کرینگے،مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

امامیہ کالونی لاہور میں نماز جمعہ کے بعد سید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کیخلاف ریلی نکالی گئی ،ریلی کے شرکاء نے جی ٹی روڈ بلاک کیا اور پنجاب حکومت کے متعصبانہ کاروائی کیخلاف نعرے لگاتے رہے،ریلی کے شرکاء سے علامہ وقارالحسنین نقوی اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے خطاب کیا ،سید حسن کاظمی نے کہا کہ رانا ثنااللہ اور شہباز شریف ملکی سالمیت کیخلاف سازش میں مصروف ہیں،ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم سڑکوں اور حکومتی ایوانوں کا رخ کرے،ہماری تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے جس دشمن کا بھی پیچھا کیا ہے وہ دنیا اور آخرت دونوں کے لئے رسوا ہوئے ہیں،پنجاب میں رانا ثنااللہ کالعدم تکفیری دہشتگردوں کا سہولت کار ہے،ناصر شیرازی کو دہشتگردوں کے ایماء پر رانا ثنااللہ نے اغوا کیا ہے،ہم ریاستی اداروں اور مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کاروائیوں کا نوٹس لیں۔

مظاہرین سے علامہ وقار الحسنین نقوی نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہا پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے جس قوم سے الجھنے کی کوشش کررہے ہو یہ وہ قوم ہے جس نے  چودہ سو سال سے یزید کا پیچھا نہیں چھوڑا، آل شریف کونسی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں،سید ناصر شیرازی ملت تشیع پاکستان کا رہنما ہے، ہم تمام شیعہ تنظمیں، بانیان مجالس ،عزاداران قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے شانہ بشانہ ہیں، اور ناصر شیرازی کی بازیابی کے لئے جس حد تک بھی جانا پڑے جائیں گے،میں چیف جسٹس آف پاکستان اور سپہ سالار افواج پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس ناانصافی اور غیر قانونی اقدام کا نوٹس لیں اور ملک کو کسی نئے بحران کی طرف دھکیلنے سے بچائیں،یاد رکھیں میرے مولا ئے کائنات حضرت علیؑ کا فرمان ہے کہ حکومتیں کفر سے تو باقی رہ سکتیں ہیں ظلم سے نہیں۔

جامع مسجد امامیہ چوک سمن آباد کے باہر بعد از نماز جمعہ سید ناصر شیرازی کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پنجاب حکومت راناثنااللہ،شہباز شریف کیخلاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ فی الفور ناصر شیرازی کو بازیاب کیا جائے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ جمہوریت کے نام نہاد علمبرادار ن لیگ نے آمرانہ نظام کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،سید ناصر شیرازی بازیاب نہ ہوئے تو ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئیں گے،مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کی امنگوں کی ترجمان قومی سیاسی جماعت ہے،ہم کسی ظالم کے سامنے نہیں جھکیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree