وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے صدر جناب نجم عباس خان اور مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے سنیئر نائب صدر جناب آفتاب علی ہاشمی کے ہمراہ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے واہگہ ٹاؤن میں ضلع لاہور کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری مرحوم سید مجاہد حسین شاہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے مرحوم کے بھائی سید عابد شاہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور تعزیت پیش کی ۔
سید مجاہد حسین شاہ ایک بہترین تنظیمی کارکن تھے ۔ مرحوم نے ہمیشہ قومی امور کو اپنے ذاتی کاموں پر ترجیح دی ۔ وہ ایک نڈر اور مخلص ورکر تھے ۔ جب ان کا انتقال ہوا تو وہ ضلع لاہور کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کے عہدے پر کام کررہے تھے ۔
مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں ۔ اپنی زندگی میں وہ لاہور میں گاڑیوں کا شوروم چلا رہے تھے ۔ خاندانی طور پر وہ ایک زمیندار سادات فیملی سے تعلق رکھتے تھے ۔ ان شاءاللہ ان کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔