وحدت نیوز(چنیوٹ) سید انیس عباس زیدی ضلعی آرگنائزرمجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کی دعوت پر جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے اپنے صوبائی وفد کے ہمراہ ضلع چنیوٹ کا وزٹ کیا جہاں انہوں ضلعی آرگنائزننگ کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس وزٹ میں جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری ،جناب برادر مظہر عباس جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی ،مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری بھی ہمراہ تھے ۔
اس ملاقات میں پنجاب کی سیاسی ،مذہبی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ برادر مظہر عباس جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی و ڈویژنل مسئول فیصل آباد ڈویژن نے ضلع چنیوٹ کی تنظیمی صورتحال پر بریفننگ دی ۔جناب انیس عباس زیدی نے اپنی کابینہ کے متعلق بریف کیا اور اپنی کابینہ کا صوبائی وفد سے تعارف کرایا ۔صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین نے ، ضلع چنیوٹ کے نئے سیٹ اپ کے معزز اراکین کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے آپ جیسے باصلاحیت افراد کو مکتب اہلبیت علیہم السلام ضلع چنیوٹ کی ذمہ داری سونپی ہے ۔کوشش کریں اخلاص کے ساتھ آگے بڑھیں اور ضلع چنیوٹ کو دستوری ماڈل ضلع بنانے کے لئے کوشاں رہیں ۔ تنظیم سازی پر توجہ دیں ہر یونین کونسل میں ایک یونٹ کے ٹاسک کو جلد از جلد پورا کریں ۔ صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن رضا کاظمی نے کہا کہ دیکھا جائے تو پچھلے پورے ایک سال میں صوبائی صدر اور صوبائی کابینہ کے سب سے زیادہ وزٹ ضلع چنیوٹ کے ہیں ۔ ان شاءاللہ آگے بھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔صوبے کی ضلع چنیوٹ سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ۔ آپ دستوں نے ہمیشہ دستور کے مطابق اپنی فعالیت کو انجام دینا ۔مظہر عباس جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی نے کہا کہ ان شاءاللہ نئے ضلعی سیٹ اپ کے ساتھ ملکر محنت کریں گے ۔ جو پروگرام صوبے اور مرکز سے دیئے جائیں گے اس کو ضلع میں اجراء کریں گے ان شاءاللہ ۔
ضلعی آرگنائزر جناب سید انیس عباس زیدی نے کہا کہ میں اپنی کابینہ کی جانب سے صوبائی صدر جناب سید علی اکبر کاظمی صاحب صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن رضا کاظمی صاحب ،صوبائی آفس سیکرٹری جناب ظہیر الحسن کربلائی اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی برادر مظہر عباس جعفری صاحب کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے ضلع چنیوٹ کو اتنی اہمیت دی اور یہاں ضلعی کابینہ کی دعوت پر تشریف لائے ۔ سید انیس عباس زیدی نے ضلع چنیوٹ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مکمل بریفننگ دی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے تفصیل سے بتایا ۔
ضلع چنیوٹ کی تنظیمی مشکلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم صوبے سے رہنمائی لیتے ہوئے صوبے کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر اپنی زمہ داری کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ پوری محنت اور لگن کے ساتھ اپنے حصے کا کام انجام دیں گے ۔ ہم کبھی بھی صوبے کو اعتماد میں لیے بغیر مرکز سے ڈائریکٹ رابطے کی کوشش نہیں کریں گے ۔ بلکہ تمام تنظیمی امور میں ہم صوبہ پنجاب کی سفارشات پر عمل کریں گے ۔ مرکزی قائدین کے ضلع چنیوٹ میں وزٹ صوبے کی مشاورت سے ترتیب دیئے جائیں گے ۔ ان شاءاللہ ۔ پہلے مرحلے میں ہم اپنے تحصیل سیٹ اپ (تحصیل چنیوٹ ،تحصیل بھوآنہ،تحصیل لالیاں ) پرفوکس کریں گے اور تحصیل سیٹ کو مکمل کریں گے ۔جب ضلع میں تحصیل سیٹ اپ مکمل کرلیا جائے گا ۔ اس کے ضلعی شوری کا اجلاس بلایا جائے گا۔ ان شاءاللہ