امیر عباس مرزااور منتظر مہدی کی ایم ڈبلیوایم رہنماحسین زیدی سے ملاقات ، بھائی کے انتقال پرتعزیت

22 مئی 2024

وحدت نیوز(لاہور) سماجی ،سیاسی اور مذہبی شخصیت جناب حاجی مرزا امیر عباس اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب سید منتظر مھدی نے اپنے اپنے وفود کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقاتیں کیں اور ان کے بھائی مرحوم سید حسن زیدی کے انتقال پر تعزیت کی ۔

دونوں رہنما کافی دیر تک صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی کے ہمراہ رہے ۔ جناب مرزا حاجی امیر عباس نے سید حسین سے کہا آپ میں کمال کی طاقت ہے آپ نے اتنی آسانی سے اپنے بھائی حسن زیدی مرحوم کے صدمے کو سہہ لیا ۔ پردیس اور دیس میں بڑا فرق ہوتا ہے آپ نے تو بھائی حسن کی صحت وسلامتی کے لئے شاید ہی کوئی فرد ہو جو حسین زیدی ھائی سے ملا ہو اور آپ حسین زیدی نے اس سے دعا صحت کی اپیل نہ کی ہو ۔ آپ تو ہمیشہ خاص کر ہر جمعرات ، شب جمعہ  اور اتوار کو تو اپنے بھائی کے لئے دعائے صحت کے واسطے مخصوص کیے ہوئے تھے ۔یقین جانیں آپ بھائیوں کی اتنی محبت اور خلوص پر ہمیں رشک آتا تھا ۔حسین بھائی میں اپنی طرف سے دلی افسوس اور تعزیت پیش کرتا ہوں ۔

صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب سید منتظر مھدی نے کہا کہ حسین زیدی بھائی اللہ تعالیٰ آپ کے مرحوم بھائی حسن کو اعلی مقام عطا فرمائے ۔ میں اس بات کا گواہ ہوں کہ آپ نے تمام فلاح وبہبود اور خیراتی کام  اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور اپنے بھائی سید حسن زیدی مرحوم کی صحت وسلامتی کے لئے   انجام دیئے کہ شاید میرا بھائی صحتیاب ہو جائے ۔ مگر مشیت خداوندی کے آگے کس کی مجال ہے ۔

 حسن بھائی کے فرزند یہاں نہیں ہیں ورنہ ہم ان سے تعزیت بھی کرتے اور انہیں بتاتے کہ بچوں آپ کتنے خوش نصیب ہو جن کو ایسے والدین اور چچا کی شکل میں سرپرست ملے ۔ ہم ہمیشہ آپ کی مثال اس لئے دیتے کہ آپ نے ہر لمحہ جب تک سید حسن مرحوم زندہ رہے آپ کے منہ پر یہ کلمات ہوتے بھائی دعا کرو میری زندگی بھی میرے بھائی حسن زیدی کو لگ جائے ۔ ہم سب آپ پر اس خلوص سے پیار ، محبت اور صلہ رحمی کے انداز اور روش پر فخر کرتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ صدقہ آل محمد علیہم السلام بھائی حسن زیدی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ۔اور تمام پسماندگان اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree