مرکزی صدر علماء وخطبا ونگ ایم ڈبلیوایم وممبر متحدہ علماء بورڈ علامہ حسن رضا ہمدانی کی سربراہی میں شیعہ سنی علماءواکابرین کے وفد کی ایرانی نائب قونصل جنرل سے ملاقات

22 مئی 2024

وحدت نیوز(لاہور)مرکزی صدر علماء وخطبا ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وممبر متحدہ علماء بورڈ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی کی سربراہی میں علمائے کرام ملکی سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کے وفدنے نائب قونصل جنرل جمہوری اسلامی ایران جناب علی اصغر مغاری سے ملاقات کی اور شہید رئیسی اور ان کے ہمراہ دیگر شہداء کے لئے ملت پاکستان کی جانب سے  تعزیت و تسلیت پیش کی ۔

وفد میں علمائے اہلسنت بھی کافی تعداد میں شامل تھے ۔ لاہور کی سماجی ،سیاسی اور مذہبی شخصیات پر مشتمل وفد نے آقائے علی اصغر مغاری سے دل ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ ایرانی قونصل جنرل جناب علی اصغر مغاری نے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔ علمائے کرام نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے اپنے تاثرات قلمبند بھی کیئے ۔ حاجی امیر عباس مرزا، سیٹھ عدنان علی اور مولانا وقار الحسنین نقوی ودیگر بھی شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree