لاہور! ایم ڈبلیوایم ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر تنظیمات کا سید حسن نصراللہ کی شہادت پر امریکی سفارت خانے پر احتجاج

30 ستمبر 2024

وحدت نیوز(لاھور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ،بیداری امت مصطفی پاکستان اور لاہور شہر کی مقامی مذہبی انجمنوں کے باہمی اشتراک سے شہید مقاومت آیت اللہ سید حسن نصر اللہ رحمتہ اللہ علیہ اور ان ساتھیوں کی شہادت کی مناسبت سے ان شہداء مقاومت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لاہور اسمبلی ہال تا امریکن قونصلیٹ لاہور ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد شریک تھی ۔ شرکاء ریلی مسلسل مردہ باد امریکہ ،مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد منافقین کے نعرے لگاتے رہے ۔ مقررین نے اپنے خطابات میں شہدائے لبنان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔


اس احتجاجی ریلی میں تمام مسالک کی شخصیات ،مدارس کے علماء اور طلباء کے علاؤہ مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور معزز اراکین نے شرکت کی ریلی کے اختتام پر جامعہ عروہ الوثقی کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب حجت الاسلام و المسلمین علی رضا مطہری ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر جناب برادر حسن عارف نے خطاب کیا جبکہ ریلی کے راستے میں تمام تنظیموں کے نمائندوں نے بھی اپنی اپنی تنظیم اور جماعت کی نمائندگی کرتے ہوئے خطابات کیے ۔
ریلی کے اختتام پر مرکزی خطاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کیا ۔

آغا صاحب نے بہت ہی خوبصورت انداز میں شہدائے لبنان کو خراج عقیدت پیش کیا اور شرکاء ریلی میں جذبہ شہادت کو اجاگر کرتے ہوئے بہت خوبصورت انداز میں شرکاء ریلی میں جذبہ اور ولولہ پیدا کیا ۔ شرکاء ریلی کافی دیر تک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم ، لبیک یا حسین علیہ السلام ،لبیک یامھدی علیہ السلام ،لبیک یازینب(س) لبیک یا نصراللہ ،ھیھات من الذلہ ،شہادت شہادت سعادت سعادت اور اسلام کے بڑے دشمن امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔ ریلی میں شرکاء کے احساسات اور جذبات دیدنی تھے ۔

امریکن قونصلیٹ لاہور کے سامنے بچوں سے لیکر بزرگوں تک سب ملکر بڑے ظالم ،جابر،مستکبر،اور شیطان بزرگ  امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج نظر آئے ۔ ریلی کے شرکاء نےحزب اللہ ،فلسطین کے پرچم اور شہید آیت اللہ سید حسن نصر اللہ کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں ۔ ریلی کی کوریج کے لئے مختلف چینلز اور نیوز ایجنسیوں کے نمائندے مسلسل رپورٹنگ کرتے نظر آئے ۔ ریلی میں موجود مختلف شخصیات کے انٹرویوز بھی کیے گئے ۔ سوشل ایکٹیویٹیس اور یوٹیوبرز کی ایک بڑی تعداد بھی لاہور کی اس احتجاجی ریلی کی کوریج کرتی رہی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree