مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے زیراہتمام مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کی شاندار اور پروقار تقریب

24 فروری 2025

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے زیراہتمام دختران ملت اسلامیہ کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء، دانشور، ڈاکٹرز، وکلاء اور سول سوساٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں مرکزی وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی، علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے خصوصی شرکت کی۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کے دوران علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہاکہ ہم آج خدا کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کہ پاک پروردگار نے آج ہم سے اہم کام  سرانجام کروایا اور ملت کی دختران کی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ درحقیت جو سکون اور راحت خدمت انسانیت میں ہے، وہ اور کہیں نہیں، اللہ پاک اپنی مخلوق کی خدمت میں مصروف عمل رہنے والوں سے راضی اور خوش ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اول دن سے یہ کوشش رہی ہے کہ ہم دکھی انسانیت  کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، تاکہ ملت کیلئے خدمات سرانجام دے سکیں اور ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ اجماعی شادیوں کی تقریب رنگ نسل کے بغیر تمام مکاتب فکر کی بیٹوں کی شادی انجام پذیر ہوئی اور اپنے گھر کو رخصت ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ اگلے سال یہ تقریب اور بھی شایان اور اضافہ کیساتھ منعقد ہوگی، جس میں جوڑوں کی تعداد کو بڑھایا جائے گا اور ان شاءاللہ جہیزپیکچ کے علاوہ سلامی دی جائے گی، ہم آپ سب کے شکرگزار ہیں کہ آپ نے ہم پراعتماد کیا اور ہم کامیاب و کامران ہوئے اور آپ کے اعتماد پر پورا اترے جس پر خدا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree