وحدت نیوز (جہلم) مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم کی کابینہ کا اجلاس دینہ میں منعقد ہوا، مرکزی سیکرٹری روابط برادر ملک اقرار، مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ ضلعی سیکرٹری جنرل آغا وسیم حیدر اور ان کی کابینہ نے شرکت کی ، اجلاس میں ضلع کی تنظیمی صورتحال، عزاداری کے مسائل اور ضلعی شوریٰ کے اجلاس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی، شعبہ تنظیم سازی نے ضلعی کابینہ کا ضلع بھرمیں تنظیم سازی کیلئے بھرپور کوششوں کی تاکید کی ،اجلاس میں طے ھوا کہ اگلے 4 سے 6 ہفتوں میں ضلع بھر کے تمام یونٹس کے دورہ جات کیئےجائیں گے اور نئے 12 یونٹس بنائے جائیں گے جو کہ ھر تحصیل کے سیٹ اپ پر مشتمل ہونگے اور اس کےبعد ضلعی شوریٰ کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔