وحدت نیوز (لاہور )سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کےاپیل پر لاہور میں سمن آباد شباب چوک پر نماز ِ جمعہ کے بعد شام پر ممکنہ امریکی حملے اور پاکستان میں طالبان سے مزاکرات کے خلاف احتجاج کیا گیا۔احتجاجی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی ، لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی ، لاہور کے سیکرٹری تبلیغات علامہ جعفر موسوی نے شرکت کی ، شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شام پر امریکی حملہ دراصل لاکھوں فلسطینیوں کے حق پر حملہ ہے ، اسرائیل کو نابود ہوتا دیکھ کر امریکہ نے یہ چال چلی ہے ، اسلام کے نام پر جمع ہو کر فساد پھیلانے والے باغیوں کی شرمناک حرکات اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے ، سعودیہ عرب کے حکمران امریکہ کو پیسہ دے کر شام کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر کے امریکہ و اسرائیل سے اپنی وفاداری کا اعلان کر رہے ہیں، ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں چاہے وہ مصر ہو ، بحرین ہو ، یمن ہو یا کہ شام ، عرب لیگ کا شرمناک کردار اس بات کی دلیل ہے کہ عرب حکمران کبھی بھی امریکہ کی غلامی سے آذاد نہیں ہوں گے ،
حکومت یاد رکھے کہ ہزاروں معصوموں کے قاتل طالبان جو پاکستان سے لے کر عراق اور شام تک مسلمانوں کا قتلِ عام کر رہے ہیں ان سے مزاکرات کی بات کر کے حکومت نے اپنا اصل چہرہ واضح کر دیا ہے ، ، ، دہشت گردوں سے مزاکرات نہیں ان کے خلاف مکمل اور موثر آپریشن ہونا چاہیے، ملک اسحآق جیسے بدمعاش قاتل کو آذاد کرنے کی بات کے پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کو قبول کر رہی ہے اور اس کی سرپرست بن گئی ہے ، یاد رکھو !! کہ ملت تشیع اپنا ح لینا جانتی ہے ، ہم امن پسند لوگ ہیں اور ہم پر امن رہ کر بھی اپنا ہر مطالبہ منوا سکتے ہیں ،حکومت رئیسانی حکومت کا انجام یاد رکھے۔