ملت پاکستان جمعۃ الوداع کو تمام نسلی اور لسانی امتیازات کو فراموش کرتے ہوئے امت واحدہ بن کرفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے امام خمینی (رح) کے فرمان پر یوم القدس منائے ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن لاہور کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملت پاکستان جمعۃ الوداع کو تمام نسلی اور لسانی امتیازات کو فراموش کرتے ہوئے امت واحدہ بن کرفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے امام خمینی (رح) کے فرمان پر یوم القدس منائے ۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے دشمن متحد ہو کر مسلم امہ کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازشوں مین مصروف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج پینسٹھ برسوں سے اسلامی مقبوضات کشمیر اور فلسطینی سامراجی شیطانی قوتوں کے غاصبانہ قبضے میں ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سمیت، عراق، افغانستان، مصر، شام اور فلسطین مسلم دنیا اور مسلم امہ کے اہم ترین مسائل ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے مسلم امہ متحد ہو کر اٹھ کھڑی ہو اور غاصب اسرائیلی دشمن کے خلاف مشترکہ قیام کا اعلان کرے۔
مقررین کاکہنا تھا کہ جمعۃ الوداع یوم القدس در اصل مظلوموں کے ظالموں کے مقابلے میں قیام کرنے کا دن ہے ،یوم القدس کو پوری مسلم امہ کو چاہئیے کہ عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے اور ان سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے۔رہنماؤں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے عظیم بانی اور بیسویں صدی کے عظیم الشان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ امام خمینی (رح) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطینیوں اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کا دن قرار دیتے ہوئے ’’یوم القدس ‘‘ قرار دیا ہے تاہم امت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لئے یوم القدس کو قبلہ اول کی بازیابی کے احتجاجی ریلیاں او ر مظاہرے منعقد کرے اور دنیا بھر کے تمام ممالک کی فضائیں مردہ باد امریکہ اور نامنظور اسرائیل کے نعروں سے گونج اٹھنی چاہئیں اور در اصل یہی عالمی سامراجی قوتوں کی موت کا دن ہے۔
مقررین نے پاکستان کے غیور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعۃ الوداع یوم القدس کو امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق اپنے گھروں سے نکل پڑیں اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے نکالی جانے والی القدس ریلیوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ان کاکہنا تھا کہ جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر پاکستان کی فضاؤں کو امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھنا چاہئیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر اور محور ہے، علمائے کرام نماز جمعہ کے خطبات میںیوم القدس کے حوالے سے خصوصی خطبات دیں اور پاکستان کے غیور عوام یوم القدس کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے امریکہ اور غاصب اسرائیل کی ناک زمین پر رگڑ دیں۔
ملت پاکستان جمعۃ الوداع کو تمام نسلی اور لسانی امتیازات کو فراموش کرتے ہوئے امت واحدہ بن کرفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے امام خمینی (رح) کے فرمان پر یوم القدس منائے ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحد