وحدت نیوز (ملتان ) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت اور ثقلین نقوی نے ملتان میں ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں پولیس کی تحویل میں طفیل حیدر کو ظلم بربریت کیساتھ قتل نے ثابت کر دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اندر موجود کالی بھیڑیں اپنی مذموم کاروائیوں میں مصروف ہیں یزیدیت مردہ باد کہنے کو توہین صحابہؓ کہہ کر اس مظلوم سید کو قتل کیا گیا یہ واقعہ باقاعدہ منصوبہ بندی کیساتھ رونما کیا گیا جس میں گجرات انتظامیہ ملوث ہیں دشمن عاشورا پر دہشت گردی پھیلانے میں ناکام ہو چکے تھے اور وہ اپنے پلان بی کی تکمیل کے لئے اس ظلم و بریت کا سہارا لیا گیا۔ثقلین نقوی نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مکمل منصوبہ بندی کیساتھ بنایا گیا جس میں گجرات پولیس کے تمام ذمہ داران ملوث ہیں اس کا مقصد ملک بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا طے شدہ منصوبہ کے تحت اے ایس آئی نوید فراز کو اس کا ٹاسک دیا گیا اور یہ شخص پہلے بھی شدت پسندوں کے لئے مخبر کے طور پر کام کرتا رہا ہے اس کو یہ کہا گیا تھا کہ اس کو تفتیش کے دوران قتل کرنا ہے۔علامہ اقتدارنقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت شدت پسندوں کیخلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے ہم اس المناک واقعے پر خاموش نہیں رہیں گے ان دہشت گردوں کو تھانوں میں پرٹوکول دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام عالم تک اس مظلومیت کی آواز کو پہنچائیں گے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ سیاسیات پاکستان میں شدت پسندوں کی جانب سے ملت جعفریہ کی نسل کشی اور حکمرانوں کی خاموشی پردنیا بھر میں انسانی حقوق کے اداروں کو مراسلے بھی جاری کریں گے۔