وحدت نیوز (ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبھ سندھ کیجانب سے ٢٧ اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے اجتماع عظمت ولایت کانفرنس کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے سیکریٹری جنرل مختیار دایو کے ضلع بھر کے دورے اورعوامی رابطہ مہم جاری ہے اس سلسلے میں تعلقھ شاہبندر کے شہر چوہڑجمالی میں بھی شیعہ علما کونسل اور اصغریہ کے دوستوں سے ملاقات اور دعوت دی گئی۔
چوہڑجمالی میں مومنین کا اجلاس بھی بلایا گیا جس میں شاہبندر تعلقہ کا یونٹ قیام کیا گیا۔ وہاں کے مومنین نے عظمت ولایت کانفرنس میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا، مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے سیکریٹری جنرل مختیار دایو نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے اقدامات سے ملت کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، ایم ڈبلیو ایم ملت کی سرفرازی چاہتی ہے، وہ ملت کو ایک کرنا چاہتی ہے، وہ ملت کو سربلند دیکھنا چاہتی ہے، وہ ملت کو ایک دیکھنا چاہتی ہے،ملت کی عزت کے لیئے ، ملت کے وقار کے لیئے ، ملت کی آبرو کے لیئے جو بھی کام کرے گا مجلس وحدت مسلمین اس کی حمایت کرے گی، ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ ملت کے مفاد کو فرد کے مفاد پر مقدم سمجھا ہے ، مجلس وحدت مسلمین جو کہ ایک الہیٰ کارواں ہے، ظالم کے خلاف برسرپیکار ہے،ایم ڈبلیو ایم کا پیغام ہم نے گھر گھر تک پہنچایا،جبکہ اجلاس میں موجود اشخاص سیکریٹری جنرل سجاول یونٹ برادر فرحت کھوسو اور مظفر لغاری بھی موجود تھے۔