لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہ ہوا تو جیل بھرو تحریک کو ضلع سطح تک لیجائیں گے، علامہ مقصود ڈومکی

14 اکتوبر 2017

وحدت نیوز (ہنگورجہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ اسیروں کی رہائی کے لئے جیل بھرو تحریک ضرور کامیاب ہوگی، کیونکہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ ماورائے آئین اور قانون اقدامات سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے جبکہ ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ وہ مہذب معاشرے کے قیام کے لئے خود کو آئین اور قانون کا پابند بنائیں۔ مسنگ پرسنس کا معاملہ آئین اور قانون کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندہ سمیت ملک بھر میں سینکڑوں کارکن جیل بھرو تحریک کے لئے آمادہ ہیں۔ گورنمنٹ اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے مسئلے کو جلد حل کرے بصورت دیگر ضلعی سطح تک جیل بھرو تحریک کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ محب وطن اور پرامن قوم ہے جس نے ہمیشہ امن و محبت کا پیغام دیا ہے، سینکڑوں شہداء کے جنازے اٹھا کر بھی ملکی سالمیت اور وقار کے منافی کوئی اقدام نہیں کیا۔ ایسی مہذب قوم کو اغیار کی خوشنودی کے لئے ظالمانہ بیلنس پالیسی کے تحت رگڑنا انتہائی غیر منصفانہ اقدام ہے۔ انہوں نے جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری اور اے ایس او کے صدر برادر حبدار علی سے جیل بھرو تحریک اور شیعہ مسنگ پرسنز کے اشو پر ملت جعفریہ کی مشترکہ جدوجہد پر مشاورت کی اور کہا کہ اس تحریک میں ملت جعفریہ کی تمام تنظیمیں، شخصیات اور علمائے کرام اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی اھداف کا حصول یقینی بنائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree