کے الیکٹرک انتظامیہ جعفرطیارملیر کی عوام کے ساتھ زیادتیاں بند کرے،علامہ غلام محمد فاضلی

09 جنوری 2018

وحدت نیوز(کراچی) کے الیکٹرک انتظامیہ جعفرطیار، عمار یاسر،غازی ٹاؤن،حسنین سوسائٹی،محمد آباد، شمائل ہومز اور اس سے ملاحقہ علاقوں میں رہائش پذیر عوام کو مسلسل دھوکا دے رہی ہے،شہریوںکے ساتھ زیادتی کا یہ سلسلہ فل الفور بند کیا جائےان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکریڑی جنرل علامہ غلام محمد فاضلی نے وحدت ہائو س ملیر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا اصل ذمہ دار وفاقی حکومت اورکے الیکٹرک کی نا اہل انتظامیہ ہے، جعفرطیار، عمار یاسر،غازی ٹاؤن،حسنین سوسائٹی،محمد آباد، شمائل ہومز اور اس سے ملاحقہ علاقوں میں کے الیکٹرک کی نااہل انتظامیہ کی جانب سے 9 سے 10 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ ان علاقوں میں رہائش پذیر افرادمستقل بنیادوں پر ہر ماہ باقائدگی سے بجلی کا بل جمع کراتے ہیں اور اس علاقے میں بجلی کےبلوں کی ریکوری 85 فیصد سے بھی زائد ہے، ہمیں ان گوٹھوں سے نجات دلائی جائے جن کے سبب سے ہر ماہ باقائدگی سے بل جمع کرانے والےجعفرطیار ملیر اور اس کے اطراف کے علاقوں کے باعزت شہریوں کو  9 سے 10 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنہ ہے،ہم کے الیکٹرک انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کندہ مافیاکیخلاف کارروائی کی جائےاور باقائدگی سے بل ادا کرنے والے شہریوں کو ملیر کے دیگر علاقوں کی طرح ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعفرطیار ملیر کی انتظامیہ اور مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے وفود نے متعدد بارکے الیکٹرک کے اعلیٰ افسران سے اس حوالے سے ملاقات بھی کی، جس میں انہیں یقین دلایا گیا کہ جعفرطیار، عمار یاسر،غازی ٹاؤن،حسنین سوسائٹی،محمد آباد، شمائل ہومز اور اس سے ملاحقہ علاقوں میں 9 سے10گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں ماہ محرم الحرام کے بعد کمی کی جائے گی، مگر تین ماہ گزر جانے کے باوجودکے الیکٹرک کی نا اہل انتظامیہ جھوٹے وعدے کر کے سفائیاں پیش کر رہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree