ہر گذرتے ہوئے دن کے ساتھ خمینی بت شکن ؒ کی صداقت دنیا پر آشکار ہورہی ہے، علامہ مقصودڈومکی

10 جنوری 2018

وحدت نیوز (کشمور) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی ایک روزہ تنظیمی دورے پرضلع کشمور پہنچے تو ضلعی سیکریٹری جنرل میر فائق علی جکھرانی کی قیادت میں مومنین اور تنظیمی ذمہ داران نے غوثپور میں ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے درگاہ سیدعبدالرحیم شاہ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پرانہوں نے غوثپور اور بخشاپور میںمومنین سے خطاب کیا۔ غوثپور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضرمیں حق اپنی صداقت کے ساتھ واضح طور پر سامنے آگیا ہے، جبکہ امریکی اسلام جس کی نمائندگی آل سعود کر رہے ہیں اپنی خیانتوں کے ساتھ آشکار ہو چکا ہے۔ انسان دشمن عالمی سامراجی قوتوں کے عزائم اورانسان دشمن استعماری منصوبے یکے بعد دیگرے برملا ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہر گذرتے ہوئے دن کے ساتھ خمینی بت شکن ؒ کی صداقت دنیا پر آشکار ہورہی ہے۔ ہم امریکہ جیسے سفاک درندے سے تعلقات کے متاثر ہونے پر جشن منائیں گے، کیونکہ وطن عزیز پاکستان کو امریکی دوستی نے دھشت گردی ، فرقہ واریت سمیت منحوس تحفے دیئے ۔ امریکی سفارتخانے دھشت گردی کے اڈے ہیں ان اڈوں کو بند ہونا چاہئے۔ جس دن پاکستان سے سامراجی مداخلت کا خاتمہ ہوا ، اس دن بم دھماکے ، دھشت گردی، فرقہ واریت، تجزیہ طلبی جیسی آفتوں سے ہمیں نجات ملے گی۔ پاکستان کے شیعہ ،سنی آپس میں بھائی بھائی تھے اور ہیں، امریکی سازش کے باعث نفرتوں کو ہوا دی گئی بلوچستان میں جاری سانحات کے پیچھے بھی سامراجی ہاتھ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree