سیدہ کائناتؑ نے دین اسلام میں تعلیم و تربیت کے لئے زریں اصول وضع کئے، علامہ باقرعباس زیدی

24 فروری 2020

وحدت نیوز(سکھر) عالمی یوم مادرولادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا(س) کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھرکے زیر اہتمام المہران کلچرل سینٹر میں عظیم الشان سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، صوبائی رہنماء سید علی حسین نقوی،چوہدری اظہرحسن، علامہ علی بخش سجادی،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجادجعفری ،صوبائی رہنماء محترمہ شبانہ میرانی سمیت دیگر رہنماؤں اور ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شیعہ و سنی علماء ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے بھر پر کردار ادا کرتے ہوئے مذہبی جنونیت کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔سیدہ کائنات بی بی فاطمۃ الزہراء کی ذات مبارک تمام عالم انسانیت باالخصوص خواتین کے لئے عملی نمونہ ہے۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ سیدہ کائنات نے جہاں دین اسلام میں تعلیم و تربیت کے لئے زریں اصول وضع کئے وہیں دختر رسول نے دین اسلام کی ترویج اور اس کے دفاع کے لئے بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے عملی اور انقلابی اقدامات بھی کئے،جس کی نظیر میدان کربلا میں خاندان اہلبیتؑ کی بیش بہا قربانیوں کی صورت میں ملتی ہے۔

معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفرنقوی کا کہنا تھا کہ عالمی اسلامی تحریکوں کے بانی اور دیگر قائدین کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو ان عظیم انسانوں کی تربیت کرنے والی ان کی ماؤں نے تربیت اولاد اور تربیت معاشرہ کے حوالے سے سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام علیہا کی تعلیمات کو اپنا اصول بنایا۔

 علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے سیدہ کائنات کے گھر کو رہتی دنیا تک کے لئے عظیم اور بابرکت گھرانہ قرار دیا۔سیدہ کائنات کے گھرانے کے ایک ایک فرد نے اپنی اپنی ذات سے علم و فراست کے وہ چشمے روشن کئے کہ جو رہتی کائنات تک عشق و معرفت اور جہد مسلسل کے متلاثی انسانوں کو سیراب کرتے رہیں گے۔علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ راہ خدا میں اپنی ذات اپنی جان اپنی اولاد قربان کر دینا سیدہ کائنات کی تعلیمات اور ان کے گھرانے کا ہی مظہر ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree