محرم الحرام کا آغاز، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ ختم نا کیئے جانے کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی ہنگامی پریس کانفرنس

20 جولائی 2023

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی صدر علامہ صادق جعفری نے کراچی عزاء خانہ زہرا کے باہر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہےکہ ملک بھر میں محرم الحرام 1445 یجری کا آغاز ہوگیا ہے ۔محرم الحرام مولا امام حسین یاد میں منایا جاتا ہے۔امام حسین علیہ السلام اپنی قربانی دیکر رہتی دنیا تک  اسلام کی حقیقی معنی بتا دیئے۔دنیا کے کونے کونے میں محرم کو منانے کی تیاریاں مکمل ہیں بد قسمتی کے ساتھ کہنا پڑتا ہے عزاداری کے خلاف شرپسند عناصر رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں تمام اداروں کے ساتھ میٹنگ مکمل ہو گئی ہیں۔میئر کراچی نے مختلف علاقوں کا دورا کیا ہے ۔کراچی میں محرم الحرام کے موقع پر 90 فیصد نامکمل ہیں۔جگہ جگہ گٹر کے ڈھکن کچرا پڑا ہوا ہے ۔ایام عزاء میں شہر کی مخدوش صورتحال کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضی وہاب اپنی ذمہ داری ادا کریں۔کے الیکٹرک کی ہڈ دھرمی بدستور جاری ہے بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں بجلی کی پریشانی ہیں جلوس کی گذرگاہیں اور مرکزی مجالس کے اوقات میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہونی چاہیے بلدیاتی اداروں نے کہا کہ ہمارے پاس فنڈ نہیں ہیں فنڈ کا نا ہونا ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔حکومتی برسر اقتدار جماعت گزشتہ 15 سالوں سے صوبے کی عوام کو لوٹ کر کھا رہی ہے، گزشتہ کئی سالوں سے محرم سے شہر کے مضافاتی علاقوں میں مجالس و جلوس عزاء کے راستوں کی صفائی ستھرائی سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بحالی، سوریج کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اس بار بھی وہی روش رہی شہر کے مختلف اضلاع میں موجود حکومتی مشینری ڈی سی، اور ٹاون ناظمین حضرات فنڈ اور اختیارات کے نہ ملنے کا ہی رونا روتے رہے جس کے پس پردہ برسر اقتدار جماعت کی سندھ اور شہری حکومت کے کرپٹ حکمران ہیں جو محرم الحرام کے مختص فنڈ کو اپنی عیاشیوں کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا شہر بھر میں بلدیاتی ایشور پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو توجہ دینے کی ضرورت تھی ۔مساجد و امام بارگاہوں جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی، لائس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے اداروں کو پابند کیا جانا تھا مگر حکومت نے ان تمام معاملات میں سوائے عزاداروں دھوکا دیا۔صوبائی حکومت میں موجود وزراء کرپشن کے ریکارد قائم کر رہے ہیں اور تمام صورتحال کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔عوام قدرتی آفات کرونا و سیلاب زدگان کا فنڈہڑپنے والوں کو مسترد کرتے ہیں کے الیکٹرک مافیا کے پیچھے بھی اسی حکومت کا ہاتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سندھ ہائیکورٹ کے مطابق سندھ حکومت میں ایک ہزار سے زائد افسران باقائدہ کرپشن اور نیب کی پلی بارگین میں ملوث ہیں ۔جنہیں آج تک حکومت نے فارغ نہیں کیا۔جو وجہ بنتے ہیں ترقیاتی کاموں کے نا ہونے پر ۔موجودہ شہر قائد اور سندھ کے دیہی علاقوں کی صوتحال اس بات کی گواہی دے رہی یے کہ حکومت کیا کام کر رہی ہے ۔سپریم کورٹ صوبائی عدالتیں بارہا یہ نشاندہی کر چکی ہیں کہ سندھ حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے۔انہوں نے شہر میں برھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت و ریاستی اداروں سے نیو رضویہ میں نوحہ خواں حسنین حیدر کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور محرم الحرام میں مجالس و جلوس عزاء کی فل پروف سیکیورٹی اور لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔کانفرنس میں مولانا حیات عباس نجفی، علامہ ملک عباس، مولانا اسحاق قرآیتی،قیصر رضا جعفری، ناصر الحسینی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree