علامہ باقرعباس زیدی کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم سندھ کی کابینہ کا اجلاس، نواب شاہ ٹرین حادثے پر افسوس کااظہار

07 اگست 2023

وحدت نیوز(کراچی) مجلس و حدت مسلمین سندھ کی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی کی زیر صدارت میں صوبائی دفتر وحدت ہاوس میں منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں رہنما علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، چوہدری اظہر حسن، محمود الحسن، ارشد اللہ مکتبی، حیدر زیدی، اعجاز کربلائی ،زکی عابدی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت ۔اجلاس میں سندھ بھر کی مجموعی تنظیمی کارکردگی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس پر ایم ڈبلیو ایم سندھ کی کابینہ اراکین نے اظہار اطمینان کیا اور ماہ محرم الحرام میں کاموں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

علامہ باقر عباس زیدی نے ماہ محرم الحرام  سے قبل سندھ میں قائم عزاداری ونگ کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں عشرہ محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ملک بھر کی طرح صوبہ میں سیکورٹی حوالے سے انتظامیہ وسیکورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔جلوس و مجالس عزاء کو محدود کرنے کی باتیں کرنے والوں کو اس ماہ محرم میں شکست کا سامنا رہا ہے ملکی عوام نے تفرقہ ڈالنے والے شر پسند عناصر کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے نوابشاہ ٹرین حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے المناک سانحہ قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی ضروریات و سہولیات کے لیے کوئی کام نہیں کیا جا رہا ۔ ملک بھر میں وہی سو سال پرانے ریلوے ٹریکس اور پُل زیر استعمال ہیں جو بیشترعلاقوں میں مکمل طور پر خستہ حال ہو چکے ہیں ۔ان پر ہنگامی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کارکنان کو فوری امدادی کارروائیوں میں شامل ہونے کی ہدایت دی۔حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر لواحقین سے رنج وغم کا اظہار کیا حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا مغفرت کی اور زخمی ہونے والوں کی جلد صیحتیابی کیلئے دعا کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree