اسلام تا قیامت دختر رسول ؐ کی زحمتوں اور قربانیوں کا مقروض رہے گا،علامہ نصر ت عباس بخاری

25 نومبر 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی سہہ روزہ مجالس عزا بسلسلہ شہادت شہزادی کونین ،دختر پیغمبر اکرم ؐ حضرت فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا کی دوسری مجلس عزا مرکزی امام بارگاہ جعفرطیارسوسائٹی ملیر میں منعقد ہوئی جس میں نظامت کےفرائض معروف ناظم محفل عابدالحسینی نے انجام دیئے، تلاوت حدیث کساء کی سعادت قاری عباس رضانقوی نے حاصل کی، سوزخوانی اراکین ادارہ ترویج سوزخوانی نے پیش کی،معروف نوحہ ومنقبت خواں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اہل بیتؑ سید ذیشان عابدی، ماسٹر زین زیدی، سرفراز نقوی نے بارگاہ جناب سیدہ ؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، مجلس عزا سے خطاب حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا سید نصرت عباس بخاری صاحب قبلہ نے فرمایا۔

علامہ سید نصرت عباس بخاری نے دفاع کیلئے جناب شہزادی کونینؑ کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اسلام تاقیامت دختر رسول کی زحمتوں اور قربانیوں کا مقروض رہے گا، آپ راہ ولایت کی پہلی محافظہ اور شہید ہیں جنہوں نے باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کیا جبکہ ان کی پاکیزہ اولاد نے اپنی جدہ کے نقش قدم پر چل کر ہردور میں دین اسلام کا تحفظ کیا اپنے پاکیزہ لہو سے دین کی آبیاری کی۔

بعد ختم مجلس انجمن تنظیم جعفرطیار نے نوحہ خوانی وسینہ زنی کی ۔ مجلس عزا میںچیئرمین سفینہ امامیہ ٹرسٹ ومعروف سیاسی وسماجی شخصیت سید عمران حیدر عابدی، اراکین غازی عباس ٹرسٹ، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سید زیشان نقوی، سید محمد عباس رضوی سرپرست سفیر عزا و صدر امام بارگاہ کاروان حیدری ٹرسٹ، سید زین رضوی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ و ڈائریکٹر المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی ڈویژن، مظہر عباس جعفری جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کراچی، سید سجاد رضوی صدر مجلس وحدت مسلمین نیوکراچی یونٹ حسین رہبر ڈپٹی ڈائریکٹرالمجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی ڈویژن ودیگر مومنین ومومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree