الیکشن کمپئن سے متعلق ایم ڈبلیو ایم شکار پور کا اجلاس، اہم فیصلہ جات

08 جنوری 2024

وحدت نیوز(شکارپور) الیکشن کمپئن پر مشاورت کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین ضلع شکار پور کا مشاورتی اجلاس وحدت ہاؤس شکار پور میں ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب انسانیت کی خدمت کا عزم، حب الوطنی، انقلابی افکار اور ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کا عزم مصمم لے کر مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

کمترین وسائل کے باوجود ہم عزم و ہمت کے ساتھ مخالفین کا مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار نے کہا کہ جنہوں نے پانچ سال قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، وہ دولت کے زور پر ایک مرتبہ پھر عوام پر مسلط ہونا چاہتے ہیں۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم امیدواروں کی الیکشن کمپئن کے لئے سوشل میڈیا ٹیم تشکیل دی گئی، جبکہ حلقہ این اے 193 اور پی ایس 7 شکار پور کے دورہ جات کا شیڈول مرتب کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہفتے ورکز کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری روابط فدا عباس، اراکین ضلعی کابینہ کے علاؤہ چاروں تحصیلوں کے ذمہ داران شریک ہوئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree