جید علماءوذاکرین کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مولانا اصغر شہیدی کی حمایت کا اعلان

28 جنوری 2024

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت وحدت ہاوس سولجربازار میں شیعہ علما کرام و ذاکرین کے ہمراہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔پریس کانفرنس میں صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی ،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی  PS-102,103   مولانااصغر حسین شہیدی ، بزرگ عالم دین علامہ غلام عباس رئیسی ، ہیئت آئمہ مساجد وعلماء امامیہ کے صدر مولانا محمد حسین رئیسی ،ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار قلندی ،آئی ایس او پاکستان کے رکن مرکزی نظارت مولانا عقیل موسیٰ ،مکتب علما ءامامیہ کے صوبائی نائب صدر مولانا اسحاق قرائتی، صدر کراچی ڈویژن مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن و دیگر علماءکرام شریک تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اپنی یہ ذمہ داری بخوبی انجام دے گا۔عام انتخابات کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔تکفیری و کالعدم جماعتوں کے افراد کا عام انتخابات میں حصہ لینا الیکشن کمیشن اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے تکفیری دہشتگردوں سے الحاق بھی سوالیہ نشان ہے۔ علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران و کارکنان عام انتخابات 2024 میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ تمام تکفیریوں کا راستہ روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔امیدوار برائے صوبائی اسمبلی  PS-102,103   مولانا اصغر حسین شہیدی نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کی خواہش کے مطابق مستحکم پاکستان کیلئے عوام 8 فروری کو اپنا ووٹ اس کے صحیح حق دار کو دیں۔

 مولانا اصغر حسین شہیدی کا کہنا تھا کہ  معاشرے میں انصاف و مساوات کی فراہمی کیلئے کوشش کرنا،اسلامی اور انسانی اقدار کا احیاء کرنا، غریب اور پسماندہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھانا،  نوجوانوں کیلئےمعیاری و سستی تعلیم اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہماری بنیادی ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں با اختیار بنانے کیلئے کوشش کرنا ، صوبے اور بالخصوص انتخابی حلقوں میں امن و امان کی صورتحال اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنا،شہریوں کو پانی، بجلی،گیس، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کیلئے صوبائی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنا،اخلاقی و مالی بد عنوانی اور صوبے میں رائج اقربا پروری کا کلچر جو پسماندگی کا اصل سبب ہےکے خاتمہ کی کوشش کرنا ہماری انتخابی منشور ہے۔پریس کانفرنس کے اختتام میں تمام علماء کرام و ذاکرین عظام نے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی  PS-102,103   مولانا اصغر حسین شہیدی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے بھی انہیں ووٹ دے کرکامیاب بنانےکی اپیل کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree