وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی شوریٰ کادو روزہ اجلاس صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی صاحب کی زیر صدارت گلستان سوسائٹی میںمنعقد ہوا۔اجلاس میں خصوصی شرکت ملک اقرار حسین صدر عزادری ونگ و مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کی باقائدہ اجلاس سے تلاوت کلام پاک صدر کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری نے کی اجلاس میں صوبائی کابینہ کے رہنما چوہدری اظہر حسن،علامہ مختار امامی،ارشد اللہ مکتبی، فدا لاڑک، ناصر الحسینی، شبیر کانیو، محمود الحسن، ظہیر حیدر زیدی،سید علی احمر زیدی موجود تھے ۔اجلاس کے پھلے سیشن میں صوبائی نائب صدر علامہ مختار امامی صاحب نے مسئلہ فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے موجودہ حالات پر لیکچر دیا گیا۔
اپنے خطاب میں علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطین اور عرب ممالک کا مسئلہ نہیں ۔فلسطین انبیاء کی سرزمین ہے یہ قرآنی۔مسئلہ ہے ، ہمارا اولین دینی مسئلہ ہے۔عالمی استعمار برطانیہ جب مشرق وسطیٰ سے اخراج کر رہا تھا تو خطہ میں استعماری قوتوں نے فلسطینیوں کی زمین غصب کر کے یہودی آباد کاری شروع کر دی اور صہیونیوں کو مکمل سپورٹ اور پروٹکشن دی اسرائیل 1948 ء سے اہل زمین کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے ان کی زمینوں پر قبضہ، ان کے معاش کو اپنے کنٹرول میں لینا سمیت سماجی، اخلاقی، سفارتی حوالوں سے ان کا استحصال کرنا جو اب تک جاری ہے ۔ہم فلسطینی عوام بلخصوص مقاومت کی تمام تنظیموں کو سلام پیش کرتے ہیں۔فلسطینی عوام نے پتھر اور غلیلوں سے مزاحمت کی یہ تحریک شروع کی جو آج غصب صہیونی افواج کے خلاف بھاری ہتھیار استعمال کر رہے ہیں اور مقاومت کا سلسلہ جاری ہے۔
علامہ مختار امامی نے کہا کہ 4 ماہ سے اسرائیلی دہشتگردی جاری ہے ۔30 ہزار سے زائد فلسطینی اس جنگ میں شہید ہوچکے ہیں۔اسرائیل کی۔جانب سے اسپتالوں، کمیونٹی سینٹر، رہائشی عمارتوں، مساجد سمیت امدادی سازو سامان لیکر جانے والے کاروانوں اور رضا کاروں کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔اس کے باوجود فلسطینی عوام اور مقاومتی تنظیمیں مستحکم ہیں ۔انشاء اللہ زہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے فرمان کے مطابق اسرائیل کا وجود بہت جلد خطہ سے ختم ہوجائے گا اور عالم اسلام بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے۔اجلاس کے دوسرے سیشن میں اضلاع کی کاکردگی رپورٹ اور ان کے مسائل و مشکلات اور صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس سے خطاب میں مرکزی رہنما ملک اقرار حسین نے تنظیمی امور پر گفتگو اور صوبائی شوری میں موجود اضلاع کے سوالات کے جوابات دیئے اور تنظیمی پالیسی کو واضح کیا۔
مجلس وحدت مسلمین صوبائی شوریٰ دوسرے اور آخری روز اجلاس میں 23 اضلاع نے شرکت کی ۔صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کی زیر صدارت اجلاس کا باقائدہ آغا تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مولانا حیات عباس نجفی نے کی ۔اجلاس میں صوبہ سندھ کی کارکردگی رپورٹ صوبائی سیکرٹری جنرل چوہدری اظہر حسن نے پیش کی ۔اضلاع کی جانب سے سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوا ۔ ماہ مبارک صیام میں صوبے کی جانب سے اضلاع میں درس و تدریس کیلئے مبلغین بھیجنے کیلئے آغا ارشد اللہ مکتبی نے بریفنگ دی۔اضلاع کے ذمہ داران کی جانب سے اپنے اپنے اضلاع میں مبلغین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے گزارشات پیش کی۔جس کو صوبائی صدر علامہ سید باقر زیدی کی ہدایت پر نوٹ کرلیا گیا۔
شعبہ تنظیم سازی سے سیکرٹری برادر محمود الحسن کی جانب سے اضلاع کے تنظیمی اسٹرکچر کا جائزہ پیش کیا گیا اور تنظیمی فالعیت بڑھانے کیلئے اپنی آراء پیش کی۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات برادر سید علی احمر زیدی کی جانب سے پرنٹ الیکڑانک میڈیا اور سوشل میدیا سیشن رکھا جس میں برادر کاشف حسن، رضوان پنجوانء نے پرنٹ، الیکٹرانک ،اور سوشل میڈیا کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی اضلاع کی جانب سے سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوا۔اجلاس میں مرکزی رہنما ملک اقرار حسن نے خطاب کیا جس میں انہوں نے مرکزی عزاداری ونگ، ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی پالیسی کے حوالے سے اضلاع کو آگاہ کیا۔اضلاع نے مرکزی نمائندے سے سوالات کئے جن کے جوابات دیئے گئے۔
صوبائی شوریٰ اجلاس میں ضلع بدین، ضلع ماتلی، ضلع ٹنڈو الہیار، ضلع جامشورو، ضلع تھرپارکر، ضلع مٹیاری، ضلع سانگھڑ، ضلع دادو، ًضلع قبر شہداد کوٹ، ضلع لاڑکانہ، ضلع خیرپور، ضلع سکھر، ضلع جیکب آباد، ضلع شکار پور، ضلع کشمور کند کوٹ، ضلع گھوٹکی، ضلع ملیر، ضلع غربی، ضلع کیماڑی، ضلع وسطی، ضلع کورنگی ،ضلع ٹنڈو محمد خان کے ضلعی صدور و نمائندگان نے شرکت کی ۔ضلع حیدر آباد، ضلع شرقی کراچی نے شرکت کی۔شوریٰ اجلاس میں کارکردگی رپورٹ کے لحاض سے اضلاع میں انعامات تقسیم کئے گئے جس میں اول نمبر پر آنے والے شکار پور، دوسرے نمبر پر سانگھڑ، تیسرے نمبر سکھر اضلاع کے صدر کو تحائف پیش کئے ۔
اجلاس کے اختتامی خطاب میں صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے صوبہ میں شامل ایم ڈبلیو ایم کے اضلاع کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا اور مزید بہتر بنانے پر زور دیا ۔علامہ سید باقر عباس زیدی نے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس سمیت ہر وہ طاقت جو دوسری اقوام کا استحصال کرتی ہیں وہ فرعون و ہامان کے پیروکار ہیں۔کائنات میں ہر شے کی پلٹ عدل و انصاف ہے ۔انسان اگر عدل کرنا چاہتا ہے وہ خداوند انبیاء کرام، آئمہ کرام علیہ السلام کو پہچانے ۔عدالت و انصاف کو تقاضہ یہ ہے کہ ہر مظلوم کو اس کا حق دلوایا جائے ۔جو شخص اپنے وجود میں سب سے زیادہ عادل ہوگا وہ امام زمانہ علیہ السلام کا قریبی ساتھی ہوگا۔اس کو چاہئے وہ اپنے ہر معاملے میں عدالت قائم کرے۔ دین کامل ہوچکا ہے امام زمانہ علیہ السلام کے منتظر عادل افراد ہونگے۔کہیں ایسا نہ ہو کے ہم امام کے مخالف کھڑے ہوں ۔دنیا میں بہت تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔ظالم و مظلوم کا فرق اقوام عالم میں واضح ہورہا خود یورپ کی عوام غزہ فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کررہے ہیں۔ملک خداد پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین کی کامیاب سیاسی جدوجہد شہداء کے خون کا اثر ہے۔آج ملت تشیعوں دنیا بھر میں سرخرو ہے۔ یمن، بہرین، فلسطین، شام و لبنان سمیت پاکستان میں امریکہ، برطانیہ سمیت استعماری طاقتوں کو شکست ہوئی ہے۔
علامہ سید باقر عباس زیدی نےاجلاس میں آنے والے تمام اضلاع کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اضلاع سے ماہ رمضان المبارک میں خصوصی دعاوں مناجات اور قرآن شریف کی تلاوت کی گزارش کی اور اختتامی دعا کروائی۔آخر میں صوبہ سیکرٹری سندھ چوہدری اظہر حسن جن اضلاع میں ضلعی شوریٰ اجلاس کا منقعد نہیں ہوا انہیں رواں ماہ میں مکمل کرنے کی تاکید کی اضلاع کی آمد اور بھرپور کامیاب اجلاس پر تمام ذمہ داران صوبائی کابینہ، ڈویژنل کابینہ اور صدور و اراکین کا شکریہ ادا کیا۔اضلاع میں ماہ مبارک کی مناسبت سے "رمضان تزکیہ نفس اور اصلاح کردار کامہینہ"،"روزہ اعتکاف رویت ھلال و فطرہ" کتابچہ تقسیم کیا گیا،آخر میں کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے ماہ شعبان و رمضان المبارک کی اہمیت و برکات پر روشنی ڈالتے ہوئے مختصر درس دیا۔اور تمام اضلاع کا شکریہ ادا کیا اجلاس کے اختتام پر دعائے امام زمانہ کی تلاوت کی گئی۔