دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت سالانہ جشن ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبیٰ ؑ اور افطار کا اہتمام

19 مارچ 2025

وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت سالانہ  جشن ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام اور  افطار کا اہتمام وحدت ہاؤس سولجر بازار میں کیا گیا.  جس میں تلاوتِ قرآن و حدیث کساء کی سعادت مولانا حیدر عباس شیرازی نے حاصل کی۔

 جشن  امام حسن علیہ السلام کی محفل میں معروف شعرائے کرام و منقبت خواں حضرات ثاقب رضا ثاقب، ناصر آغا، کمال امروہی، نایاب زیدی، محمد تقی ایڈووکیٹ، رضی زیدی، ابرہیم حسین، محمد علی جلالوی، افسر علی، ابو طالب عابدی، کوثر علی، قادب علی نے بارگاہِ الٰہی و امام حسنؑ کی شان  میں منظوم نذرانہ ء عقیدت پیش کئے ۔

پروگرام میں  تنظیمی ذمہ داران، کارکنان اور مومنین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا حیدر عباس شیرازی، ذاکر اہلبیت سجاد شبیر رضوی، ایڈوکیٹ محمد ریاض، مولانا طاہر حبیب مرزا، سماجی شخصیات میجر قمر عباس رضوی، وجیہہ الحسن عابدی، صادق حسین، مہدی حسن عابدی، ناصر الحسینی بھی موجود تھے ۔

علامہ سید سجاد شبیر رضوی اور مولانا طاہر حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں چاہئے کہ سیرت امام حسن مجتبی علیہ السلام پر عمل پیرا ہوں۔ عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ متحد ہوکر عالمی سامراج امریکہ و  اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور القدس کی آزادی کی جدوجہد میں حما _ س ، حز _ ب اللہ، انصا_ ر اللہ و ایران کا ساتھ دے تاکہ دنیا سے امریکہ، اسرائیل اور عالمی سامراجی قوتوں کا خاتمہ ممکن  ہو۔

 جشن کے اختتام پر  شہدائے ملت جعفریہ پاکستان، حز _ ب اللہ لبنان، غزہ کے شہداء، پارا چنار کے مظلوم شہداء و کل مرحومین و مومنات  کے درجات کی  بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔جشن کے اختتام پر نماز مغربین مولانا حید عباس شیرازی کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔جس کے بعد حاضرین کے لئے پرتپاک افطار کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر  میزبان برادر ناصر حسینی نے شرکاء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree