خیرالعمل فاؤنڈیشن اوروحدت یوتھ کی متاثرین تھر کی بحالی کے لئے امدادی سرگرمیاں

02 اپریل 2014

وحدت نیوز(تھر پارکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے  ذیلی شعبہ خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان اور وحدت یوتھ پاکستان سندھ بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام تھر میں قحط سالی کے بعد ایک امدادی ٹیم روانہ کی گئی جس میں ماہرین امراض سمیت وحدت یوتھ کے جوان شامل تھے، امدادی ٹیم کی سربراہی مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری فلاح و بہبود سید امتیاز بخاری کرر ہے تھے، امدادای ٹیم میں دس ڈاکٹر، بیس وحدت یوتھ کے جوانوں سمیت بیس اسکاؤٹس کو شامل کیا گیا تھا۔

 

امدادی کارکنان نے تھر کے مختلف علاقوں اور دیہاتوں میں جا کر قحط سے متاثرہ  انسانوں کی مدد کی، واضح رہے کہ امدادی ٹیم مورخہ 26مارچ کو امدادی سرگرمیوں کے لئے روانہ ہوئی تھی جو کہ مسلسل ایک ہفتہ تک امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہنے کے بعد واپس لوٹ آئی ہے۔

 

امدادی ٹیم نے تھر میں متاثرہ علاقے میں تین روزہ امدادی اور طبی امدادی کیمپ کا انعقاد کیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں متاثرین کو سہولیات فراہم کی گئیں،خیر العمل فاؤنڈیشن کی امدادی ٹیم کے زیر اہتمام لگائے جانے والے امدادی کیمپ چھاچھرو، آدم جو تر، گاؤں جمال رند، سمیت متعدد مقامات پر لگائے گئے جہاں مجموعی طور پر چار ہزار سے زائد متاثرین کی دیکھ بھال سمیت سہولیات فراہم کی گئیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree