فوج، پولیس ، عوام ، بازار ، مساجد دہشت گردوں کا تر نوالہ بن چکے ہیں ، کراس دی بارڈر آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے،علامہ مختار امامی

21 جنوری 2014

وحدت نیوز(کراچی) پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ اور تین ورکرز کی ہلاکت کی پرزورمذمت کر تے ہیں ،ملک کے کسی حصے میں ملک کا کوئی شہری محفوظ نہیں ، فوج ، ایف سی، عام شہری روز دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں ، شمالی وزیرستان میں طالبان دہشت گردوں کے مراکز پر افواج پاکستان کے کامیاب آپریشن کا خوش آئند قرار دیتے ہیں ،ملکی حدود میں موجود ایک دہشت گرد کی موجودگی تک بھر پو ر آپریشن جاری رہنا چاہئے، معروف ڈرامہ نگا ر اصغر ندیم سید پر قاتلانہ حملہ انتہائی قابل مذمت فعل ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کراچی میں علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر خصوصاً کراچی میں دہشت گردوں کا منظم نیٹ ورک بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں مصروف ہے، پولیس و رینجرز کے اعلیٰ حکام روز ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کی دعوے کرتے ہیں، آج تک کسی ایک کلر کو بھی سزا نہیں دی گئی ، جب تک سفاک دہشت گردوں کو تختہ دار پر نہیں لٹکایا جائے گا ، ملک میں قیام امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا، کراچی میں عا م شہریوں کے ساتھ ساتھ عوا م کی خدمت پر معمور پولیو ورکرز بھی دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بنایا گیا، بزدل دہشت گرد نہتی خواتین کو بھی گولیوں کا نشانہ بنارہے ہیں ، بنوں اور راولپنڈی میں فوجی جوانوں اور شہری آبادی کو نشانے بنانا ملکی سالمیت پر حملے کے مترادف ہے، انہوں نے ملک دشمن عناصر کی جانب سے معروف ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

 

انہوں نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی طالبان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب کاروائی پر درعمل کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف بھر پو ر آپریشن خوش آئند ہے ، اٹھارہ کروڑ عوام فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خاتمے کی جنگ لڑنے کے لئے آمادہ ہیں ، انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا کے شمالی وزیر ستان کی طرز کا آپریشن کراچی ، لاہور ، کوئٹہ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، راولپنڈی ،اسلام آباد، پشاور سمیت ملک بھر میں کیا جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree