لبیک یا رسول اللہ کانفرنس عاشقان محمدﷺو آل محمد کا اجتماع ہے،رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے،یعقوب حسینی

12 مارچ 2014

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے رہنما یعقوب حسینی ،آصف صفوی ،اور شفقت حسین لنگانے خیرپور ،سکھر اور دیگر علاقوں میں لبیک یارسول اللہ کانفرنس کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم میں مساجد و امام بارگاہوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ بانیان پاکستان کی اولاد اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، دہشتگردی میں ملوث قوتیں نظریہ پاکستان کی باغی ہیں، دہشتگردوں کے اکابرین نے پاکستان بنانے کی مخالفت کی تو آج ان کی اولادیں پاکستان کو تباہ کرنے کیلئے دہشتگردی کررہے ہیں، ملت جعفریہ طالبان کی دہشتگردی سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ملک بچانے کے لئے اپنی جان مال اولاد سب قربان کردیں، شہادت ہمارا ورثہ ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اگر حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا تو ہر گلی سے لبیک یارسول اللہ کی صدا گونجے گی، پاکستان عاشقان محمدﷺ و آل محمدکا قلعہ ہے اسے مٹانے کا خواب دیکھنے والے خود صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے، دو قومی نظریہ کے خلاف انگلی اٹھانے والے آج دیکھ لیں کہ ان کی اولادوں نے دہشتگردی کے ذریعے اسلام اور پاکستان کے خوبصورت چہرے کو مسخ کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے ، نام نہاد طالبان کے پاکستان میں موجود قائدین نے اول روز سے ہی پاکستان بننے کی مخالفت کی اور آج ملک کو تباہی اور قتل و غارتگری میں بھی ان ہی کے ہاتھ رنگین ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کو دہشتگردوں اور ان کو تحفط دینے والوں کے خلاف بولٹ ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی کی ذاتی اور سیاسی شریعت نہیں صرف اور صرف شریعت محمد ی کو ہی رائج کیا جائے گا، بندوق کے زور پر کسی کو اپنا مسلک مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سعودی ریال کی ریل پیل سے مدرسوں کے نام پر دہشتگردی کے مراکز قائم کئے جارہے ہیں، سعودی حکومت پا کستان میں مذہبی فرقہ واریت پھیلا رہی ہے۔ آصف صفوی نے کہا کہ طالبان کا خوف صرف حکومتی ایوانوں میں ہے عوام ایسے عناصر کو زندہ دفن کر دیں گے، ملک میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کو ہوا صرف حکمرانوں کی عدم دلچسپی کے سبب ہے ورنہ کسی کی کوئی اوقات نہیں کہ وہ پاکستان میں غیر ملکی ایجنڈا مسلط کرے، عوام جان و مال اورعزت کو پامال کرنے والوں کو قانون اور آئین کے مطابق سزائیں دی جائیں، تعجب ہے کہ عدلیہ آزاد ہونے کے باوجود بھی 4000 گرفتار دہشت گردوں میں سے کسی کو آج دن تک کوئی سزا نہیں ہوئی ہے جس کے سبب دہشتگردوں کے حوصلے بلند ہوئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا نشان حیدر ،یعقوب حسینی ،شفقت لنگا،اور دیگر رہنما موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree