عوام کو افلاس کے تحفے دینے والوں کو اقتدار میں رہنے کا حق حاصل نہیں،عالم کربلائی

12 مارچ 2014

وحدت نیوز (خیر پور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی نے خیرپور میں لبیک یارسول اللہ کانفرنس کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم سے کارنر میٹنگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر میں قحط کے باعث درجنوں بچوں کی ہلاکت حکمرانوں کی نااہلی اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ چیف سیکرٹری کو عدالت طلب کرنے کے بجائے وزیراعلٰی سندھ اور وزیراعظم پاکستان کو طلب کرے۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی حقوق نہ دینے پر آئین پاکستان کی خلاف ورزی کے مرتکب حکمرانوں کو نااہل قرار دیا جائے، عوام کو بھوک و افلاس کے تحفے دینے والے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ وہ اپنی کرسی بچانے کی فکر میں عوام سے کئے گئے وعدے بھول چکے ہیں، آئین کی خلاف ورزیوں پر انہیں ہمیشہ کیلئے سیاست سے آؤٹ کر دیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree