وحدت نیوز(کراچی )خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ پاکستان شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے 21 جولائی سے 27 جولائی تک ہفتہ صفائی منانے کا اعلان کیا گیا ، ہفتہ صفائی کے سلسلے میں سندھ کے مختلف اضلاع میں بھر پور صفائی ستھرائی کے انتظامات کیئے گئے، خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ صوبہ سندھ کے سیکریٹری الفت عالم کربلائی کے مطابق دولتپور، دادو، سانگھڑ ،مقصودورند، ٹنڈومحمد خان، کنب، ٹنڈوالیہار اورنوشہروفیروز سمیت مختلف اضلاع میں صفائی مہم جاری رہی ، تفصیلات کے مطابق دولتپور ضلع نواب شاہ میں تین دن لانگاہ محلہ، تعلقہ اسپتال اور میں امام بارگاہ کے گلی کی صفائی کی گئی، دادو میں دو دن جس میں مین بازار اور ایک محلے میں صفائی کی گئی، سانگھڑ میں سید محلے کی صفائی کی گئی اور تعلقہ مقصودو رند میں بھی صفائی کی گئی ،ٹنڈو محمد خان میں علی مسجد والی روڈ اور محلے کی صفائی کی گئی، کمنب ضلع خیرپور مدرسہ علی کی صفائی کی گئی ، ٹنڈوالہیار میں تعلقہ اسپتال کے سامنے صفائی کی گئی ، نوشہرہ فیروز کے تعلقہ مورو میں سمیت دیگر اضلاع میں بھی گلی ، محلوں، چوراہوں اور کھلے مین ہولز اور سیوریج لائنوں کی بھی صفائی کا اہتمام کیا گیا، عالم کربلائی کے مطابق ہفتہ صفائی کا مقصد عوام میں صفائی ستھرائی کا شعور بیدار کرنا تھا تاکہ صاف ستھرے ماحول میں گندگی اور جراثم سے نجات حاصل کی جا سکے اور صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے۔