مولانا دیدار جلبانی قتل کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں شٹرڈاون ہڑتال تجارتی مرکز بند مومنین کے احتجاجی مظاہرے

04 دسمبر 2013

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کےڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دیدار جلبانی کی شہادت کیخلاف کراچی سمیت  سندھ بھر میں میں جزوی ہڑتال کی گئی مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں  نکالی گئیں ۔ٹھٹھہ ، جیکب آباد ، ٹنڈو محمد خان ، حیدر آباد، مورو، خیر پور، نواب شاہ ، سکھر، نوشہروفیروز، بدین ، کشمور سمیت مختلف شہروں میں بھر پو ر احتجاج کیا گیا،کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے جزوی طور پر بند تھے،سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم دیکھنے میں آیا ، جب کہ اندرون سندھ کے مختلف شہروں  میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے والے علما کرام نے مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ دیدار جلبانی کی شہادت امن کے متوالوں کی وطن کے دفاع کی راہ میں ایک بڑی قربانی ہے، یہ واقعہ طالبان کی حامی جماعتوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ہم نے بہت لاشیں اٹھالیں اب سڑکوں پرنکلیں گے شیعہ،سنی ہلاکتوں پرکیوں کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا۔طالبان کے حامی ہوش کے ناخن لیں،پاکستان ہے توہم ہیں،پاکستان کو کالعدم جماعتوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا اور کراچی میں کون ساآپریشن ہورہا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کے گرینڈآپریشن کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree