پاکستان دشمن دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، بین المذاہب تعزیتی اجتماع

26 ستمبر 2013

وحدت نیوز ( کراچی ) مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، مسیحی برادری اور سول سوسائٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ پشاورکی تحقیقات کے لئے فوری طور پر کمیشن تشکیل دیا جائے جو اس سانحے کی رپورٹ مکمل کرکے حکومت کو پیش کرے اور اس رپورٹ سے قوم کو آگاہ کیا جائے جبکہ ایسے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت جامع پالیسی کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار ہولی ٹرینٹی چرچ میں بشپ آف کراچی اینڈ بلوچستان ڈائیوسیس چرچ آف پاکستان صادق ڈیئنل، ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سندھ علامہ سید صادق رضا تقوی، چیئرمین بین المذاہب کمیشن برائے امن و ہم آہنگی علامہ عبدالخالق فریدی، بانی و سیکریٹری جنرل بین المذاہب کمیشن برائے امن و ہم آہنگی علامہ احسان صدیقی، ترجمان وزیر مملکت برائے بین المذاہب ہم آہنگی پیرزادہ سید ازہر ہمدانی، چیف ایگزیکٹو ہینڈز ڈاکٹر تنویر احمد شیخ اور عورت فاﺅنڈیشن کی ڈائریکٹر مہناز رحمان نے سانحہ پشاور کے حوالے سے مذمتی و تعزیتی اجتماع اور مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ رہنماﺅں نے کہا کہ ہم مسیحی برادری پر ہونے والے ظلم و بربریت اور اِس کے نتیجے میں 150 سے زیادہ افراد کے جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
 
رہنماﺅں نے کہا کہ ایک عرصہ دراز سے پاکستان کے دُشمن پاکستان کی سالمیت کے خلاف میں کبھی مذہبی کبھی نسلی اور کبھی قومیت پر دہشت گردی کرتے ہیں۔ ان رہنماﺅں نے کہا کہ آج ہمارا گرجا گھر میں جمع ہونا اِس بات کی دلیل ہے کہ ہم سب پاکستان کے دُشمنوں کی اِس بُزدِلانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہیں اور اپنے اتحاد سے ان دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کا عزم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ شرپسند لوگ اور دہشت گرد ہمارے لوگوں میں داخل ہو کر اِس طرح کی کوئی کاروائی نہ کرسکیں جس سے ہمارے اتحاد اور بھائی چارگی کو نقصان پہنچے اور ہمارے ملک کو کمزور بنایا جائے۔ رہنماﺅں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ پشاور کے جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو جلداز جلد معاوضہ ادا کیا جائے۔ سانحہ پشاور کی تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دیا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree