وحدت نیوز ( کراچی ) پاکستان کی سرزمین پر انقلاب کی بازگشت کو دبانے کے لئے امریکی سامراج نے قائد عظیم الشان علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کو ملت پاکستان سے جدا کیا ، پاکستان کے بزرگ قومی سیاستدان گواہ ہیں کہ آمریت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینا شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) نے ہی سکھایا۔ آج اگر شہید قائد حیات ہو تے تو امریکہ کے نجس پنجے ہماری مادر وطن کو نہ جکڑے ہو تے ، پاکستان کیسیاسی و اجتماعی مسائل کا حل شہید علامہ عارف حسینی (رہ) نے اپنی حیات مبارکہ میں ہی واضح کر دیا تھا ، انہوں نے بارہا امریکہ کی پاکستان کے خارجہ و داخلہ معاملات میں بڑھتی ہو ئی مداخلت کو تنکید کا نشانہ بنایا تھا ، اور امریکی مداخلت کو پاکستان کے مسائل کی جڑ قرار دیتے تھے۔ اتحاد بین المسلمین کے لئے کو شاں رہنا ان کی شخصیت کا خاصہ تھا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق تقوی ، کراچی کے رہنماء علامہ دیدار جلبانی ، علامہ علی انوار ، آغا فرخ عباس رضوی اور ڈاکٹر حسن جعفر رضوی نے شہید علامہ عارف حسینی (رہ ) کی مجالس برسی کے محتلف اجتماعات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔