وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے ایک بیان میں ماہ شعبان اور اس کے بعد ماہ مبارک رمضان کی آمد کے موقع پر تمام مسلمانوں کو ان دونوں مہینوں میں اپنی اخلاقی تربیت کی طرف بھر پور توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اگر انسان اپنے نفس کی تربیت نہ کرے تو وہ ہر چیز کو خواہشات نفسانی کی راہ میں استعمال کرے گا۔مثلاً علم بہت بڑی نعمت ہوکر نا تربیت شدہ انسان کے ہاتھوں یر غمال بن جاتا ہے۔اور اسی خواہشات نفسانی کی پیروری میں ایٹم بم جسے مہلک ہتھیار مختلف قسم کے غلط مذاہب کا ایجاد ،کمیکل اسلحوں کی بہتات جسے مصائب انسان کو دیکھنے پڑے۔
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسلمانوں کی اتحاد و اتفاق اور ہم آہنگی کیلئے مسلمان کو کلمہ توحید کے زیر سایہ قرآن و سنت کے تعلیما ت کے مطابق اپنے نفس کو سنوارنے کی ضرورت ہے اور نفس کو تربیت دے کر خواہشات کے مقابلے نفس مسلح کی ضرورت ہے تا کہ نفس امارہ اور شیطان انسان سے کوئی غلط اقدام نہ کروا سکے ۔اس میں انسان کی اپنی بھلائی بھی ہے ۔اسطرح سے خدا اس سے راضی ہوگا اور اسکا اخلاقی و کردار اسکی باطنی شخصیت کو تشکیل دے کر اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں حاصل کر سکتی ہے۔