قائد اعظمؒ کے پاکستان کو آج بھی تکفیری سوچ سے شد ید خطرہ لاحق ہے،عباس موسوی

28 دسمبر 2013

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل محمد عباس موسوی نے کہا ہے کہ چہلم کوتمام خطرات و تصادم کے خدشات کے باوجود عشق حسین ؑ و رسول ؐ رکھنے والے حق پسندوں نے راولپنڈی کی سڑکوں کوبھردیا اورتاریخی اربعین منعقدکیا۔ اہل سنت برادران نے سبیلیں لگائیں اورکربلا کازکراسلام کی وحدت کے ابدی پیغام کے ساتھ پوری دنیا میں نشرہوا۔ جلوس میں مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ قیادت تمام وقت موجودرہی۔ بچوں، بوڑھوں اورخواتین نے بھرپورشرکت کرکے آج کی کربلا میں لبیک یاحسین کاحقیقی نمونہ پیش کیا۔ جبکہ تکفیری سوچ رکھنے والے یزیدکے پیروکارمایوس ہوئے۔ اورجلوس کو محدودکرنے کی خواہشیں لبیک یاحسین ؑ اورلبیک یا رسول اللہ ﷺکی صداؤں میں دم توڑ گئیں۔ انشاء اللہ اسی جوش اورجذبے کے ساتھ ربیع الاول میں اہل سنت برادران کے ساتھ میلاد کے جلوس بھی برآمدہوں گے۔ حکومت نے شایداس بات کو محسوس کرلیاکہ عزاداری اورمیلاد کے جلوس سنی شیعہ کے نزدیک جینے اورمرنے سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔پاکستان لاالہ اللہ کے نعرے کے ساتھ وجود میں آیاتھا۔ انشاء اللہ قائداعظم کے پاکستان کوسنی شیعہ مسلمان دوبارہ اپنی قوت کے ساتھ تکفیریوں کے شرسے محفوظ کرلیں گے۔


بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے عوام مہنگائی کرپشن، ناامنی اورفرقہ واریت کی آگ میں جل رہی ہے اوردوسری طرف ہمارے حکمران اشرافیہ کی تجوریاں عوام کا خون چوس چوس کر بھررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اثاثہ جات ، اخراجات کے بارے میں سن کرغریب عوام اورزیادہ احساس محرومی کا شکارہوئے ہیں۔ عام آدمی سادہ سی زندگی گزارنے کے لئے بنیادی ضروریات سے محروم ہے۔ جبکہ اشرفیہ اور حکمران طبقہ بینک بیلنس جائیداد، سونا، فیکٹریاں اوربنگلوں کے مزے میں مشغول ہے جبکہ عوام کودووقت کی روٹی ، جسم ڈھانپنے کے لئے لباس، تعلیم اورصحت جیسے مسائل فقط تصویر اورتقریرتک محدودہوکررہ گئی ہے۔ جس کے نتیجہ میں عام آدمی کی زندگی کا معیاردن بہ دن گرتاچلاجارہا ہے۔ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام میں سے خدمت کاحقیقی جذبہ رکھنے والے افرادآگے بڑھیں اورمایوسی کی اس دلدل میں دھنسے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اپناکردارادا کریں۔ پارہ چنار، ڈی آئی خان، کراچی اورکوئٹہ کے مظلوم و محروم عوام کی مشکلات میں مبتلا لوگوں کی مدد و نصرت سے شروع ہونے والی وحدت اور حمیت کا سفرمجلس وحد ت مسلمین کی شکل میں آج پاکستان کی سا لمیت اوراسلام کے استقلال اورمحروم و پسماندہ لوگوں کی دادرسی کی ایک مضبوط علامت بن چکی ہے۔ جس کے دائرہ کاراورعوامی پذیرائی دن بہ دن بڑھتی چلی جارہی ہے۔


بیان میں کہا گیا کہ خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا فلاح و بہبودکا تعبیرہے ۔ جو پسماندگی اورجہالت کے خاتمے کے عزم کے ساتھ حقیقی خدمت کانعرہ لگاکرتین سالوں سے میدان عمل میں ہے۔ اوررفاہی حوالوں سے اس وقت پورے ملک میں اپنی خدمات کادائرہ وسیع کرچکا ہے کہ پاکستانی عوام کے حقوق اورمسائل کے حوالے سے ہرمحاذ پراپناکرداراداکرے گی۔ وطن دوستی اورانسان دوستی اس ادارے کا طرہ امتیاز ہے۔ اوراپنے انگنت منصوبوں کے ذریعہ سے اس رشتے پرگراں قدرخدمات انجام دی جاچکی ہے۔ جن میں سانحات کے بعد ریلیف اورریسکیوآپریشن ، تعمیرنوو بحالی، ہاؤسنگ سکیمیں، ڈسپنسریزوہسپتالوں کاقیام، یتیم بچوں کی کفالت، پانی کے کنویں، قرآن سینٹر، مساجدکی تعمیرجیسے منصوبے شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اب تک پورے ملک میں درجنوں مساجد ، سینکڑوں مکانات اورہاؤسنگ سکیم، ایک ہزاریتیم بچوں کی کفالت، میت غسل خانہ ، ہسپتال، پانچ ڈسپنسریاں، ایک سکول اورکروڑوں مالیت کی امداد قدرتی سانحات کے بعدملک کے مختلف کونوں میں بجھوائی جاچکی ہیں۔بلوچستان میں بھی گزشتہ کچھ عرصہ سے کام کا آغازہواہے۔ اورانشاء اللہ جلدہی کئی اہم منصوبوں پرکام شروع کیاجارہاہے ۔ جن میں سب سے پہلے 120 یتیم بچوں کی کفالت کاپروگرام شروع کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ئی اہم منصوبوں پر کا کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree