وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید عباس علی موسوی اور کونسلر حلقہ نمبر 12 کربلائی رجب علی، کونسلر حلقہ نمبر 10 کربلائی عباس علی اور کونسلر حلقہ نمبر 9 سید مہدی نے ایس ایس جی سی کے اعلٰی حکام سے علاقے میں گیس پریشر کے کمی کی وجہ سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ ایس ایس جی سی کے نمائندوں نے 3 بجے اپنے وعدے کے مطابق دورہ کیا اور جہاں گیس پریشر کی کمی تھی، وہاں گیس پریشر کو 2.5 تک بڑھا دیا۔ علاوہ ازیں ایس ایس جی سی کے حکام کا کہنا تھا کہ گیس پریشر سوئی سے کم آرہی ہیں۔ جسکی وجہ سے نہ صرف پی بی 2 بلکہ پورے بلوچستان کو گیس کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایس ایس جی سی کے حکام محمد انور ناز اور میجر آصف علی نے مجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ انشاءاللہ ہم سے جتنا ہوسکا تعاون کرینگے۔