سنجیدہ اور اصولی سیاست مہذب قوموں کی پہچان ہے،کربلائی رجب علی

27 فروری 2019

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل کربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ سنجیدگی سے بے نیاز عناصر کے ہاتھوں عوام کا مستقبل داؤ پر نہیں لگایا جاسکتا کرخت اور آمرانہ رویوں کی گندگی کو جمہوریت کی چھاپ سے ڈھانپنے کی کوشش کی جارہی ہیںجمہوریت اور جمہوری عمل کے نام پر فکری آمریت کے چنگل میں پھنسنے کے لئے ہرگز تیار نہیں ۔ عوام اپنے اندر کے اعتمادکو بحال کر کے ہر فکری آمریت کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ ہمارے ہاں سوال پوچھنے کی آزادی ختم ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ہر اجتماعی عمل جمودکی طرف گامزن ہے، نئی نسل کو فکری بنیادوں پر منظم کرنا ہوگا۔ جس کے لئے سنجیدہ طرز عمل ضروری ہے۔

انہوں نےمزیدکہاکہ آج کی دنیاہمہ گیر تبدیلیوں سے دوچار ہے، ایسے حالات میں ہمیں جبر اور استبداد سے دہشت ذدہ ہوکر اپنی جمہوری رائے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونا چاہئے۔ آزمائشوںسے خوفزدہ ہوکر کرخت اور آمرانہ رویوں کے خلاف بات کرنے سے احتراز برتنے کا لازمی نتیجہ یہی ہے کہ معاشرے کے اندر تنوع کی بجائے یکرنگی بڑھ جائے گی یوں فکری جمود اور فکری آمریت کو دوام ملے گی ۔ عوام کے اندر بڑھتے ہوئے اضطراب ، غربت، پسماندگی اور جہالت کی وجہ سے نوجوان معاشرتی برائیوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور فکری بے چینی کے اصل اسباب اور محرکات کو نظر انداز کرکے محض اپنے بیانات اور تقریروں کو رنگین بنانے کیلئے عوام کے مسائل اور ان کے درمیان اتحاد و اتفاق کی باتوں کا سہارا لینے سے عوام متحد نہیں ہوںگے۔تقسیم در تقسیم کے عمل کے اصل اسباب کو بے نقاب کرنا ہوگا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree