آج ہماری بربادی، پسماندگی اور تباہی کا سب سے بڑا سبب بد عنوانی اور کرپشن ہے، علامہ ہاشم موسوی

23 فروری 2019

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں مرکزی رہنما اور امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہاہے کہ بد عنوانی، خیانت، دھوکا دہی، کار سرکار میں غبن، ناپ تول میں کمی یہ تمام کرپشن سے تعبیر کیئے جاتے ہیں۔ قرآن کریم  نے جن قوموں کی بربادی و ہلاکت کا ذکر کیا ہے اس کی تباہی کا سب سے بڑا سبب کفر و شرک کے بعد اس میں پا یا جانے والا کرپشن، غبن، ناپ تول میں کمی اور خیانت تھا۔ جب کسی معاشرے کے اندر، دوسروں کے حقوق غصب کرنے، ان میں کمی کرنے اور خیال نہ رکھنے کی فضاء پیدا ہوجائے تو ایسا معاشرہ از خود فساد کی طرف بڑھتا ہے ۔

انہوںنے مزید کہاکہ ایسی ظالمانہ فضا میں پرورش پانے والے ہمیشہ دوسروں  کا حق مارنے کی تگ و دو میں رہتے ہیں۔ وہ اپنے ذمے دوسروں کے حقوق کی ٹھیک ادائیگی کی کبھی فکر نہیں کرتے۔ جس کی وجہ سے سماجی اور معاشرتی رویوں میں بگاڑ آتا ہے۔ دشمنیاں جنم لیتی ہیں اور فساد کی نئی نئی شکلیں پیدا ہوتی ہیں آج ہماری قوم مہنگائی اور ہوش ربا گرانی کے جس عذاب سے دوچار ہے وہ اسی کرپشن اور خیانت کا شاخسانہ ہے جس کی آوزیں ہر سمت سے اُٹھ رہی ہیں۔ شاید ہی کوئی شعبہ اور محکمہ ایسا ہو جو کرپشن سے خالی ہو۔ اگر کوئی درد مند اس کی نشاندہی کرتا ہے تو اس کی آواز صدابہ صحرا ثابت ہوتی ہے اور بسا اوقات یہ نشاندہی خود اس کے لئے وبال جان بن جاتی ہے، جس شخص کے پاس جس قدر اختیار و اقتدار ہے اس کے پرپشن کا حجم عموماَ اسی قدر بڑا ہوتا ہے اس عمل کا نتیجہ گرانی اشیاء کی شکل میں ہم سب کے سامنے ہے کہ ایک عام آدمی کے لئے زندگی کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنا مشکل ہورہا ہے۔ جب تک صاحب اقتدار اور صاحب اختیار طبقہ اس وبا کو ختم نہیں کرے گا اور اصلاح احوال کے لئے فوری اقدامات اور کوشش نہیں کرے گا۔ گرانی مہنگائی اور قحط کے عذاب سے چھٹکارا حاصل نہیں کیا جاسکتا۔
بیان کے آخر میں کل کے کراچی میں پانچ بچوں کی حلاکت پر اظہار افسوس کیا اور دعا مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت فردوس میں جگہ عطا ء فرمائیں اور ان پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree