وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جا ری کر دہ بیان میں مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی روزسے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعا ت میں مسلسل اضا فہ ہوتاجا رہا ہے جس میں ایم ڈبلیوایم اورملت جعفریہ کے کارکنوں اوررہنماؤں کو خاص طورپردہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کے رہنماعلامہ مرزایوسف حسین پرقاتلانہ حملے کی بھی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی ۔بیان میں مزیدکہاکہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات بلدیاتی انتخابات کے دوران مجلس وحدت المسلمین کے حامیوں کوخوف و ہراس میں مبتلاکرناہے۔چندسیاسی قوتیں ایم ڈبلیوایم کی کراچی میں عوامی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کاشکارہوچکی ہے اوربلدیاتی انتخابات میں ناکامی کے خوف سے غیرجمہوری ہتھکنڈوں کے ذریعہ ایم ڈبلیوایم کراچی کے بلدیاتی نمائندوں کوٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنارہی ہیں۔ جن کی روک تھا م کے سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے کو ئی بھی سنجیدہ اقدام نہیں کیاجارہا۔ دہشت گردوں کوکھلی چھوٹ دی گئی ہے اوروہ ہرجگہ دھندناتے پھررہے ہیں۔جبکہ حکو مت اور قانون نا فذ کر نے والے ادارے خا مو ش تما شا ئی کا کر دار ادا کررہے ہیں جو اس با ت کا ثبو ت ہے کہ حکو مت عوام کی جا ن و مال کے تحفظ کیلئے سنجیدہ نہیں جس سے دہشت گر دوں کے حو صلے بلند ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکو مت سے مطالبہ کیاگیاکہ کراچی کے حالیہ واقعات میں ملوث دہشت گردوں اوراُن کے حامیوں کو کو فی الفور گرفتا ر کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔ اورعوام خصوصاً سیاسی رہنماؤں اوربلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کی حفاظت کو یقینی بنائے تاکہ کراچی میں پرامن ماحول میں بلدیاتی انتخابات منعقدہوسکیں اورعوام بغیرخوف کے اپنے ووٹ کا استعمال کرسکیں۔