علامہ ہاشم موسوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم وفدکی شہدائے سول اسپتال کوئٹہ کے اہل خانہ سے تعزیت

10 اگست 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی اور ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے نمائندوں پر مشتمل، ایک وفد نے گزشتہ دنوں سول ہسپتال بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ نمائندوں نے زخمیوں سے احوال پرسی کی اور اسکے ساتھ ساتھ انکی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی،کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی، ڈپٹی سیکریٹری علامہ ولایت حسین جعفری، سیکریٹری روابط و کونسلر رجب علی اور دیگر نمائندے شامل تھے جنہوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء سید ہاشم موسوی نے تمام متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے سب واقف ہے کہ دہشتگردوں نے ہمیشہ ہم سب کو نقصان پہنچایا ہے ، ان تکفیریوں کے ہاتھوں کوئی بھی عوامی طبقہ، مسلک ،کوئی بھی قوم یا ادارہ محفوظ نہیں رہا ہے۔ ہمیں قوم کے معماروں سے محروم کر دیا گیا،ہمارے مساجد و اسکولوں پر حملہ کیا گیا اور ملک کے پروفیشنلز کو نشانہ بنایا گیا مگر پھر بھی ہماری حکومت ان دہشتگردوں کو پکڑنے اور سزا دلانے میں کامیاب نظر نہیں آتی۔ انہوں نے عوام کو یکجہتی اور اتحاد کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں، قوم کے افراد یہ نہ سمجھے کہ دہشتگرد کسی ایک طبقے کو نشانہ بنا رہے ہیں یا اس بات کو زہن سے نکال دے کہ اگر کوئی شخص کسی دوسرے فرقے سے ہے تو اس کے قتل سے مجھے کوئی نقصان نہیں ہوگا، بلکہ ہم سب ایک ہی جسم کے مختلف حصے ہیں جہاں جسم کے ایک حصے کو زخمی کیا جائے گا وہاں درد پورے جسم کو ہوگا ۔ ہمارے دینی سربراہان ہمیں یکجہتی اور اتحاد و اتفاق اپنانے کا حکم دیتے ہیں اور ہم سب دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام تو امن کا نام ہے، لوگوں کو سڑکوں، بازاروں اور ہسپتالوں میں شہید کرنے والوں کو پیغمبر اسلامؐ کے احکامات اور ہدایات سمجھ کیوں نہیں آتی ہیں۔ جہاں دنیا کے غیر مسلم افراد بھی حضورؐ کو آئیڈل مان رہے ہیں وہی خود کو مسلمان کہنے والے اور سڑکوں پر پٹنے والے لوگ انہیں سمجھنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ بیان کے آخر میں وفد نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء بلند مقامات و زخمیوں کے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree