وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر انجینئرحاجی محمد جواد رفیعی کے والد محترم حجتہ الاسلام و المسلمین الحاج علامہ شیخ حسین علی رفیعی کی وفات پر دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک عالِمِ دین کی موت پورے عالَم کی موت ہے۔“اگر ایک عالِمِ دین دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے تو اس علاقہ کی عوام اس عالِم کی موت کے باعث علمی روشنی سے محروم ہو جاتی ہے،ایک عالِم کی موت ایک مصیبت ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ہوسکتی اور ایسا نقصان ہے جو پورا نہیں ہوسکتا.دعا گو ہیں کہ رب العالمین مرحوم کو جوار اہل بیت علیھم السلام میں جگہ مرحمت فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔آمین یا رب العالمین وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”