اسمبلی میں نمائندگی حاصل کرنے کے بعد ہماری جدوجہد تیز ہوگی، نامزد امیدوار ایم ڈبلیوایم علامہ علی حسنین

04 فروری 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء و امیدوار پی بی 42 علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے اسمبلی میں نمائندگی حاصل کرنے کے بعد ہماری جدوجہد تیز ہوگی۔ تعلیم اور اقتصادی مواقع کے فروغ سے بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے ان پر توجہ نہیں دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل امیدواروں کے انتخاب سے بلوچستان کے عوام کی مشکلات میں فقط اضافہ ہی ہوا ہے۔ اپنے اصل فرائض سرانجام دینے کے بجائے ماضی کے حکمرانوں نے سڑکیں اور عمارتیں تعمیر کرنے کو ترجیح دی۔ عوام روز بہ روز مشکلات میں گرفتار ہوتے گئے، جبکہ حکمران ذاتی مفادات حاصل کرنے میں مصروف رہیں۔ انکا کہنا تھا کہ قابل، دیانتدار اور امانت دار افراد کو اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کرنی چاہئے۔ اس صورت میں ہم اس بھنور سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، جس میں نااہل حکمرانوں نے ہمیں پھنسایا ہے۔ عوام سوچ سمجھ کر اپنے نمائندوں کا انتخاب کرے۔

علامہ علی حسنین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ قوم کے شعور میں اضافہ ہو اور ہر فرد کو اسکا بنیادی حق ملے۔ بنیادی حقوق سے محرومی کی صورت میں ہم ترقی نہیں کر سکتے ہیں۔ حکمرانوں نے عام عوام کے حقوق کے لئے کام نہیں کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بلوچستان کی اسمبلی میں تعلیم اور اقتصادی مواقع کے لئے آواز بلند ہونی چاہئے تھی۔ تعلیم اور بہتر اقتصاد بلوچستان میں مقیم ہر شہری کا حق ہے۔ جس کے حصول کے لئے مجلس وحدت مسلمین اور قوم کے نمائندے جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اعلیٰ اور بہترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ ہمارا وژن ہے کہ بلوچستان تعلیم کے میدان میں کسی صوبے سے پیچھے نہ رہے۔ ہماری قوم اور نوجوانوں میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ پاکستانی قوم کے لئے ہماری کوششیں اور کامیابیاں روز روشن کی طرح واضح ہے۔ اسمبلی میں نمائندگی حاصل کرنے کے بعد ہماری جدوجہد تیز ہوگی۔ انہوں نے اس موقع پر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مجلس وحدت مسلمین کا پیغام عوام تک پہنچائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree