ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کا حاجی رمضان ہزارہ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

06 مارچ 2024

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس و حدت مسلمین بلوچستان نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی ہزارہ کے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی میڈیا سیکرٹری کی جانب سے جاری بیان میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی ہزارہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رمضان ہزارہ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

 انہوں نے حاجی رمضان علی ہزارہ کو اتحاد بین المسلمین اور شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید حاجی رمضان علی جیسے محب وطن اور دیانتدار شخص کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی انتظامات نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree