وحدت نیوز (کوئٹہ ) گذشتہ رات سرزمین خونین کوئٹہ میں دو مسلسل سانحات میں شہید ہو نے والے 7شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ بہشت زینب س میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور امام جمعہ کو ئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کی زیر اقتداء ادا کر دی گئی ہے ، جبکے تدفین کا عمل بھی قبرستان بہشت زینب س میں مکمل ہو گیا ہے ۔
نماز جنازہ میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی جب کے اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے ۔
واضح رہے کہ کل شب مسجد روڈ پر ایک جیپ پر امریکی و سعودی ایجنٹ دہشت گردوں کی فائرنگ سے علی ٹریڈرز کے مالک رضا حسین ان کے ۳ رفقاء اور چند گھنٹوں بعد خداداد چوک پر جوس کی دکان پر فائرنگ سے ۳ مومنین شہید ہو ئے تھے ۔