سکیورٹی وجوہات کی بناء پر زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

15 جون 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ زائرین کے لئے سفری مشکلات اور سکیورٹی کے ناقص انتظام پر ہمیں تشویش ہے۔ دوسرے صوبوں سے کوئٹہ آنے والے زائرین کو صوبے میں داخل ہوتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مشکلات کا سامنا ہے۔ فیری سروس حکومتی اعلان کے باوجود اب تک شروع نہیں ہو سکی جبکہ پی آئی اے کا کرایہ عوام کی پہنچ اور قوت خرید سے باہر ہے۔ اس لئے سستی ایئر لائن کے لئے ایرانی ایئر لائن کو اجازت دی جائے۔ اس سلسلے میں ابتدائی کوشش کی گئی ہے۔ اس ایئر لائن کا دو طرفہ کرایہ بارہ ہزار روپے بنتا ہے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا نے کہا کہ حکومت فیری سروس شروع کرنے کے لئے آمادہ ہے جبکہ ایرانی ایئر لائن کے سلسلے میں ہم سنجیدگی سے عملی اقدام کریں گے۔ زائرین کی مشکلات کے سلسلے میں حکومت اور ملک گیر شیعہ نمائندہ جماعتوں کا مل بیٹھنا ضروری ہے تاکہ درپیش مشکلات کا باہمی مشاورت سے حل تلاش کیا جائے۔ اس موقعہ پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان میں امن و اتحاد کے فروغ کے لئے 12 نکات پر مشتمل تجاویز آئی جی کو پیش کیں۔ جس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ سرفہرست ہے۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے رہنماء رجب علی کربلائی، ڈاکٹر اقبال نظر، لیاقت علی ہزارہ اور زائرین کے نمائندے بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree