مجلس وحدت شہید قائد کے افکار کی عملی ترجمان ہے، علامہ مقصود ڈومکی

05 اگست 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا اہم اجلاس صوبائی سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک، سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر غور کیا گیا۔ اس موقعہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انبیائے الہی ؑ حضرت یونس ؑ اور حضرت شیث ؑ کے مقدس مزارات میں بم دہماکوں اور توہین کے خلاف 8 شوال کو تحفظ مزارات انبیاء و اہل بیت ؑ کا دن منایا جائے گا۔ انبیائے کرام ؑ ، اہلبیت اطہارؑ اور صحابہ کرام کے مزارات امت مسلمہ کی محبت کا مرکز ہیں ان کی توہین کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے۔

 

8 شوال کے یوم احتجاج میں اہل سنت کے علماء اور اکابرین بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شیعہ سنی علماء کو مل کر ملکی سطح پر احتجاجی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان، مرکز کی ہدایت پر جعلی مینڈیٹ کی حامل نواز حکومت کے خلاف تحریک کے لئے آمادہ ہے ہمارے ورکرز جلد ہی رابطہ مھم کا آغاز کریں گے ہم دہشت گردی، مہنگائی، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ اور امن و امان کی ابتر صورتحال سے ستائے عوام کی آواز بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی غلط پالیسیوں کے باعث نواز حکومت کا گراف تیزی سے گرا ہے اور نواز شریف غیر مقبول حکمران بن چکے ہیں۔ شاہانہ مزاج کے حامل وزیر اعظم، عوام کے مسائل و مشکلات سے بے خبر ہیں۔ جعلی مینڈیٹ کے حامل حکمران ووٹوں کی جانچ پڑتال اور انتخابی اصلاحات سے خوف زدہ ہیں۔

 

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی کی 26 ویں برسی کے موقع پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عظیم قائد سے تجدید عہد کرتے ہیں۔ علامہ عارف حسین الحسینی نے پاکستان میں ضیاء آمریت کے خلاف مؤثر جدوجہد کی۔ وہ انقلاب اسلامی کے حامی اور اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے۔ اپنے پاکیزہ کردار کے باعث وہ آج بھی کروڑوں انسانوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ ان کی زندگی اور جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مخدوم سید ظفر عباس شمسی، صوبائی سیکریٹری مالیات مولانا محمد علی جمالی، نصیرآباد ڈویژن کے رہنما سید عبدالقادر شاہ، ضلع صحبت پور کے سیکریٹری جنرل غلام حسین شیخ، ضلع لسبیلہ کے س جنرل سید قربان شاہ و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree