مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا 10 اگست یوم شہداء کی بھرپور حمایت کا اعلان

05 اگست 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے 10 اگست یوم شہداء کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن ہمارے شہداء ہیں۔ جنہیں بےجرم و خطا بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا خون ناحق رائیگاں نہیں جائے گا۔ یوم شہداء میں مجلس وحدت مسلمین بھرپور شرکت کرکے وارثین شہداء سے یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے۔ حکومت کی آمرانہ پالیسیوں نے جمہوری اقدار کو داغدار کر دیا ہے۔ آزادی اور انقلاب مارچ ملک میں بے روزگاری، مہنگائی، لاقانونیت، بدامنی اور سیاسی اشرافیہ کے ستائے عوام کے لئے نوید سحر ثابت ہو گا۔ ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کا الائنس چاہتے ہیں۔ 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انبیائے کرام (ع) اور اہل بیت اطہار (ع) کے مقدس مزارات صدیوں سے امت مسلمہ کی عقیدت اور ہدایت بشری کا مرکز رہے ہیں۔ انہیں مسمار کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔ انشاءاللہ دنیا بھر کے مسلمان، عراقی عوام کے ساتھ مل کر انبیائے الہیٰ (ع)، حضرت یونس (ع) اور حضرت شیث (ع) کے مقدس مزارات کی تعمیر نو کریں گے۔ انہوں نے آل سعود اور سعودی عرب کے ارباب اقتدار سے مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع اور جنت المعلٰی میں شہید کیے گئے مقدس مزارات کی تعمیرنو کی اجازت دے کر عالم اسلام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرے۔ ہم ان مقدس مزارات کی تعمیر نو کی ذمہ داری خود ادا کریں گے اور عالم اسلام کے کروڑوں عوام کی مدد سے مزارات کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree