بلوچستان میں بھی دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کلین اپ کیا جائے، علامہ مقصود علی ڈومکی

08 اگست 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے محمد عملیش خان کی بلوچستان میں بطور آئی جی پولیس تعیناتی پر توقع ظاہر کی کہ وہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جذبہ حب الوطنی اور اتحاد بین المسلمین کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ امت مسلمہ کے مختلف مکاتب فکر میں 95 فیصد مشترکات پائی جاتی ہیں۔ بدقسمتی سے بعض عناصر 5 فیصد اختلافات کو اچھال کر نفرتوں کی ترویج چاہتے ہیں۔ اختلاف، انتشار اور دہشت گردی کے پیچھے اسلام اور وطن دشمن سامراجی عناصر کا ہاتھ ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی محمد عملیش خان نے کہا کہ بلوچستان میں امن و اخوت کا فروغ میری ترجیح ہوگی۔ پولیس کے جوانوں اور افسروں نے اس صوبے میں دہشتگردی کے سدباب کیلئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے۔ محکمہ پولیس کے اندر موجود کمزوریوں کی اصلاح کر کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ امن و اتحاد کے فروغ کیلئے ہم صوبے کے سیاسی اور مذھبی رہنماؤں سے تعاون کی امید رکھتے ہیں۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے انہیں فروغ امن و اتحاد کے سلسلے میں 12 نکاتی تجاویز پیش کیں اور بتایا کہ بلوچستان میں شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث علمائے کرام مل کر اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree