انقلابی اصلاحات کے ذریعے جعلی جمہوریت کے خاتمے کا وقت آچکا ہے ،علامہ مقصودڈومکی

08 اگست 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کااہم اجلاس صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کے زیر صدارت کوئٹہ میں منعقدہوا۔ اجلاس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع اور ڈویژن کے نمائندے شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومت مخالف الائنس اور تنظیمی امورپر غور وخوض کیا گیا۔

 

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےعلامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نواز حکومت غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے پرامن احتجاج روکنا چاہتی ہے۔ماڈل ٹاؤن سانحہ نواز حکومت کے دامن پر ایسا داغ ہے جسے مٹانا ممکن نہیں۔مجلس وحدت مسلمین ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ملکی سیاست اور اپوزیشن الائنس اور احتجاجی تحریک میں اہم کردار ادا کرے گی ،انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انقلاب مارچ کی تیاری کی جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ 5سے 12 اگست ہفتہ ء شہداء کے موقعہ پر ہم پاک فوج کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران جرئت اور بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ہم دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید کیے گئے 65000 ہزار معصوم شہریوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔اس وقت ملک دو راہے پر کھڑا ہے۔ اور انقلابی اصلاحات کے ذریعے جعلی جمہوریت کے خاتمے کا وقت آچکا ہے ۔

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سنی شیعہ وحدت کے ذریعے اسلام دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے،اور ماہ ربیع الاول میں مجلس وحدت مسلمین دوسری عظیم الشان صوبائی لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس کی میزبانی کرے گی جس میں مجلس کے قائدین ،شیعہ ،سنی علمائے کرام اور تمام مکاتب فکر کے رہنماء شریک ہوکر اتحاد وحدت اور امن و محبت کا پیغام دیں گے۔ اجلاس میں بلوچستان میں تعمیر مساجد کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے پانچ مقامات پر تعمیر مساجد کی منطوری دی گئی۔ اجلاس نے تعلیم و تربیت سے متعلق بہترین ورکشاپ بصیرت افزائی کورس کے انعقاد پرشعبہ تربیت کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

 

اس موقع پر اجلاس سے MWMکے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مخدوم سید ظفرعباس شمسی،صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی مولانا برکت علی مطہری،صوبائی سیکریٹری مالیات مولانا محمد علی جمالی ، کونسلر عبد الکریم جمالی ، سید نیاز حسین شاہ ، سید گلزار علی شاہ ، سید قربان شاہ و دیگر نے خطاب کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree