افسران شاہی بلتستان کے مثالی متدین معاشرے کو پہچاننا اور اسکی قدر کرنا سیکھیں، مولانا فداعلی ذیشان

10 مارچ 2018

وحدت نیوز(سکردو ) گزشتہ دنوں خواتین کے نام پر تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر بلتستان ریجن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو کے سکریٹری جنرل مولانا فدا علی ذیشان نے کہا کہ کمشنر نے بلتستان کے لوگوں کو لبرل قرار دیکر خواتین کے نام پر سال میں دو تقاریب کرنیوالی این جی اوز ان کے چند ڈالر کےملازمین کو خوش کرنے کی کوشش کی اور بلتستان کے مثالی معاشرے کے دینی اقدار سے نابلد ہونے کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران یہاں پر کچھ ماہ یاسال تک ملازمت کرکے چلے جاتے ہیں جبکہ ہمارے آبا و اجداد ہزاروں سالوں سے یہاں آباد ہیں، ہم یہاں پیدا ہوئے اور یہیں پر آخر دم تک رہیں گے، اسلئے اس معاشرے کے اقدار کو ہم نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ ان کی حفاظت کرنا بھی ہم بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ یہاں پر این جی اوز کی ایما پر خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے نہیں بلکہ ڈرامے کرتے ہیں، کیونکہ ان لبرل اور کیرائے کے پالتو ملازمین کی طرفسے بلتستان میں خواتین کے ساتھ مساویانہ سلوک نہ ہونے کے دعوے مضحکہ خیز ہے۔ بلتستان واحد خطہ ہے جہاں علمائے کرام شرعی عدالتوں سے تمام معاشرتی امور کو نمٹاتے ہیں اور کہیں پر بھی عورتوں یا بچوں کیساتھ غیر مساوی سلوک ہونے نہیں دیتے۔ یہاں کے لوگ باشعور، مہذب، متدین اور معاشرتی اقدار کے پاسدار ہیں، ہماری خواتین باپردہ، تعلیم یافتہ اور جدید دنیاوی علوم اور ٹیکنالوجی میں دنیا سے مقابلہ کرنیوالے ہیں۔ یہاں پر کوئی غیر انسانی اور غیر اخلاقی کام ہوتے ہی نہیں اس لیئے ان ڈالر خور این جی اوز اور ان کے پالتو چند مقامی تربیت سے عاری لوگوں کو ہماری عورتوں کے نام پرڈرامے کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ان کو چاہئے کہ اپنا بوریا بستر یہاں سے اٹھا کر ایسی جگہوں پر چلے جائیں جہاں تعلیمی اداروں سے لیکر ہسپتال تک، کہیں پر بھی عورتوں کی عزتیں محفوظ نہیں،مولانا فدا علی ذیشان نے مزید کہا کہ اس علاقے پر دشمنوں کی خاص نظریں ہیں، ہم کسی صورت ان کی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree