سرکاری اسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتیوں کیلئے اچھے کردار کے حامل آفیسران کی کمیٹی تشکیل دی جائے، شیخ نیئر عباس

14 اپریل 2018

وحدت نیوز(گلگت)  چیف سیکرٹری اپنے اختیارات کو استعمال کرے تو حکومت کو من مانیوں کا موقع نہیں ملے گا ۔میرٹ کو قائم رکھنے کیلئے اچھے کردار کے حامل آفیسران کی کمیٹی تشکیل دی جائے اور کرپشن اور اقربا پروری کو روکنے کیلئے ہرممکن ذرائع کو بروئے کار لایا جائے،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما شیخ نیئرعباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں کی بھرتیوںمیں ہونے والی بے ضابطگیوںکو روکنے اور سیاسی دبائو کو بے اثر کرنے کیلئے باہمت اور نیک کردار کے حامل آفیسران کی کمیٹی تشکیل دیںاور اس کمیٹی کی نگرانی میںٹیسٹ انٹرویوز لئے جائیں۔پچھلے دوسال میں سرکاری ملازمتوں کی بھرتیوںمیںبڑ ے پیمانے پربے ضابطگیاںہوئیں اور میرٹ کو پائمال کیا گیا ہے جس سے قوم کے ہونہار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داریوں میں سے ہے ،بد قسمتی سے گلگت بلتستان میں میرٹ کو قائم کرنے کی بجائے بیلنس پالیسی کو اپنایا گیا ہے جس سے علاقے میں تفرقہ اور تعصب کو فروغ مل رہا ہے ۔حکومت کی بیلنس پالیسی کی وجہ سے فرقہ واریت کے علاوہ لسانیت اور علاقائیت بھی پروان چڑھ رہی ہے جس سے ریاست کی بقا کو خطرات لاحق ہونگے۔انہوں نے عوامی زمینوںپر سرکاری قبضے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ ریفارمز کی آڑ میں عوامی زمینوں پر قبضے کرنے کی حکومتی سازش کو ناکام بنادینگے۔چھلمس د اس نومل پر عوام کا حق تسلیم کرتے ہوئے حکومت فوری طور پر اس کی آباد کاری پر توجہ دے۔نومل کے عوام چھلمس داس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے اوراگر حکومت نے زور زبردستی سے زمین ہتھیانے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج ٓبرآمد ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree