ایم ڈبلیوایم کے بعدضمیر فروش اراکین اسمبلی کے خلاف کاروائی کرکے تحریک انصاف نے مثال قائم کی ہے، شبیرحسین

19 اپریل 2018

وحدت نیوز(گلگت) پاکستان تحریک انصاف کا سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے بے ضمیروں کیخلاف ایکشن قابل ستائش اقدام ہے۔مجلس وحدت مسلمین نے جی بی کونسل کیلئے اپنے ضمیر کا سودا کرنے والے رکن اسمبلی کیخلاف کاروائی کرکے پاکستان کی تاریخ میں مثال قائم کی اور اب تحریک انصاف پاکستان بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نقش قدم پر چل نکلی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما و میڈیا سیل کے انچارج شبیر حسین نے پاکستان تحریک انصاف کا بے ضمیر اراکین کے خلاف تادیبی اقدام کو سراہتے ہوئے اسے سیاسی جماعتوں کی بقا اور مضبوطی کا ضامن قرار دیا۔اگر تمام سیاسی جماعتیں ووٹ بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کریں تو اس اقدام سے ضمیر فروشی کے بازار کا کاروبار ٹھپ ہوسکتا ہے لیکن افسوس کہ سیاسی جماعتیں ضمیر فروشوں سے بھری پڑی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنے ذاتی مفاد کیلئے اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے اس سے ملک وقوم کے تحفظ کی کیا امید کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے قائدین نے ایک لمحہ ضائع کیئے بغیر ووٹ بیچنے والے رکن کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لاکر ڈی سیٹ کرنے کی درخواست دی لیکن ہماری درخواست کو مسترد کرکے ایک بے ضمیر کو ابھی تک اسمبلی میں رکھاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ کاش دوسری جماعتیں بھی مجلس وحدت مسلمین کی پیروی کرتی تو گلگت بلتستان اسمبلی ضمیر فروشوں سے خالی ہوتی۔انہوں نے نیب سے مطالبہ کیا کہ کونسل کے الیکشن میں جن جن اراکین نے اپنا ووٹ بیچا ہے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائے تاکہ اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت سرے سے ہی ختم ہوجائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree